لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ایرج فاطمہ شوبز میں دوبارہ واپس آگئی ہے جس کے بعد ان کے بارے میں پھیلائی گئی افواہوں نے دم توڑ دیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایرج فاطمہ چندماہ پہلے نجی دورے پر بیرون ملک گئی تھیں جس کے باعث ان کے بارے میں کئی طرح کی افواہیں گردش کرتی رہیں جبکہ بہت سے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے شوبز چھوڑ دیا ہے لیکن اب وہ دوبارہ باقاعدگی سے کام کررہی ہیں۔ ان دنوں ان کی تین سیریلز کی ریکارڈنگ جاری ہے جبکہ نجی ٹی وی سے ان کا ایک ڈرامہ”آپ کے لئے“آن ایئر ہے جس میں فیصل قریشی،ثمینہ پیرزادہ اور غنا علی سمیت دیگر فنکار بھی کام کررہے ہیں۔ ایرج فاطمہ اس ڈرامے میںفیصل قریشی کی بیوی کا کردار کررہی ہیں۔