لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ حسد اور تنقید برائے تنقید نے معاشرے کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ نے کئی فنکاروں کے مستقبل تاریک کر دئیے ہیں۔ میں نے بچپن سے ہی خود کو دوسرے سے سیکھنے کی طرف متوجہ کردیا تھا اور آج تک سیکھتی آرہی ہوں۔ کبھی کسی کو اپنے سے کم تر نہیں سمجھا ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کی ہے۔ شوبز کی دنیا کسی یونیورسٹی سے کم نہیں ہے اس میں ہر طرح کے لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا اب مار دھاڑ کی فلموں کیلئے انڈسٹری میں کوئی جگہ نہیں ہے ، ایسی فلمیں اور ڈرامے بننے چاہییں جو شائقین کو اچھی تفریح مہیا کرسکیں۔
