تازہ تر ین

آرمی چیف کا آنے والی نوجوان نسل کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

راولپنڈی‘ میرانشاہ‘ وانا (نمائندہ خبریں )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے فاٹا سے دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے ہم نے آپریشنز میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ،ہم اپنی سرزمین سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے مقصد کے حصول کے قریب پہنچ گئے ہیں، باقی رہ جانے والے عارضی بے گھر افراد کی گھروں کوواپسی کو 2016کے اختتام سے قبل یقینی بنایا جائے،ک فوج اور حکومت قبائلی عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے،ان سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ، ہم اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے ۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو آرمی چیف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں کا دورہ کیا جہاں انہیں استحکام آپریشن میں پیش رفت عارضی طور پر بے گھرافراد کی واپسی اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔انہوں نے عارضی بے گھر افراد کی واپسی میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی باعزت بروقت اور بہتر طریقے سے واپسی یقینی بنانے والے ہرشخص کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ باقی رہ جانے والے عارضی بے گھر افراد کی واپسی کو 2016کے اختتام سے قبل یقینی بنایا جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوبارہ آبادکاری اور تعمیر نو کی کوششوں کے حصے کے طور پر دوبارہ آبادکاری کے اہم منصوبوں کا افتتاح بھی کیا گیا،84کلومیٹر بنوں میرانشاہ،غلام خان روڈ جس میں یو ایس ایڈ نے فنڈنگ کی تھی اور ایف ڈبلیو او نے اسے تعمیر کیا تھا اسے بھی کھولا گیا،افغانستان سے مختصر ترین تجارتی روٹ ہوگا جس کے ذریعے بنوں اور غلام خان بارڈر پوسٹ کے درمیان فاصلہ 6گھنٹے سے کم ہو کر1.5گھنٹے رہ جائے گا،اس روڈ کے ساتھ افغانستان کیلئے 705کلومیٹر طویل اسٹریٹجک سنٹرل ٹریڈ کوریڈور بھی مکمل کرلیا گیا ہے،جہاں سے سرحد سے وسطی ایشیاءتک ہرقسم کی نقل و حرکت ہوسکے گی۔چیف آف آرمی سٹاف نے جدید یونس خان سپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح بھی کیا جوشائقین سے بھرپور تھا۔آرمی چیف نے فاٹا الیون اور یونس خان الیون کے درمیان ہونے والا افتتاحی میچ بھی دیکھا۔اس دوران آرمی چیف نے اس امید کا اظہار کیا کہ فاٹا یوتھ کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا کیونکہ اس سے انہیں کھیلوں اور تعلیم کی سہولیات میسر ہوں گی جبکہ اس موقع پر قبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے فاٹا سے دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے ہم نے آپریشنز میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیںاور ہم اپنی سرزمین سے دہشتگردی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے مقصد کے حصول کے قریب پہنچ گئے ہیں،قبائلی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کی علاقے کے امن و استحکام کیلئے کوششیں کرنے والی سیکیورٹی فورسز کی حمایت و تعاون کی بھی تعریف کی۔اس دوران آرمی چیف نے قبائلیوں کو یہ یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج اور حکومت قبائلی عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے،ان سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے جبکہ قبائلی عمائدین نے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے وہاں امن لانے اور تعمیر نو کے معیاری کام کو یقینی بنانے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں جنرل راحیل شریف اور ان کی اہلیہ نے جنوبی وزیرستان کا دورہ بھی کیا اور چک مالائے میں کھلنے والا نیا آرمی پبلک سکول دیکھا اوروہاں بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے فیکلٹی اور طلباءکی اس علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوششوں کی تعریف کی۔آرمی چیف نے اپنے بچوں کو سکول بھیجنے میں دلچسپی پر مقامی لوگوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ صرف تعلیم ہی ہماری آنے والی نسلوں کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میرانشاہ کے دورہ کے موقع پر بیگم راحیل شریف نے علاقے کی مقامی خواتین کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ان کی قربانیوں کو سراہا جبکہ دوبارہ آبادکاری سے متعلق ان کے مسائل بھی سنے۔قبل ازیں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے علاقے میں امن پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain