تازہ تر ین

سندھ کابینہ میں تبدیلیاں ….اہم ترین خبر

کراچی(وقائع نگار ) پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو دبئی طلب کرلیا ہے، سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کی قطعی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے دبئی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس آج ہورہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی دبئی پہنچ چکے ہیں جبکہ ادی فریال تالپور اور دیگر سینئر رہنما بھی پہلے سے دبئی میں میں موجود ہیں، جبکہ کچھ رہنما آج دبئی پہنچیں گے ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس میں سندہ کابینہ کی کاردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریں گے، جبکہ کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے، ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں مزید 2وزراءاور 7معاونین خصوصی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں ان کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی، زرائع نے بتایا ہے کہ سندھ کابینہ میںگڑھی یاسین شکارپور سے کامیاب ہونےوالے پی پی ایم پی اے امتیاز شیخ اور سید خورشید شاہ کے بھتیجے اویس قادر شاہ کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے، جبکہجن 7معاونین خصوصی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں نجمی عالم، فیروز جمالی، حنا دستگیر، فدا حسین مستوئی، ریاض شاہ، نادیہ گبول اور صادق میمن شامل ہیں، تمام معاونین خصوصی کو فی الحال کوئی بھی محکمہ نہیں دیا جائے گالیکن وہ سندھ سرکار کی تمام مراعاتیں حاصل کر سکیں گے، جبکہ امتیاز احمد شیخ کو وزارت داخلہ اور سید اویس قادر شاہ کو وزارت خزانہ کے قلمدان دیے جانے کا امکان ہے ، واضح رہے کہ اس وقت 18وزرائ، 4مشیر اور 16معاونین خصوصی پر مشتمل 38رکنی کابینہ کام کررہی ہے جبکہ مزید 9ارکان کی شمولیت کے بعد یہ تعداد 47ہو جائے گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain