تازہ تر ین

دیاعلی فلپائن میں ہونیوالے بیوٹی کونٹسٹ میں شرکت کےلئے روانہ

لاہور(کلچرل رپورٹر)ماڈل دیاعلی فلپائن میں ہونے والے بیوٹی کونٹسٹ”مس ایشیاپیسیفک 2016“میں شرکت کے لئے منیلا پہنچ گئی ہیں جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ماڈلز شرکت کررہی ہیں۔دیا علی پہلی پاکستانی ماڈل ہیں جو اس مقابلے میں شرکت کررہی ہیں کیونکہ اس سے پہلے آج تک کسی بھی پاکستانی ماڈل نے اس بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کی جبکہ بھارت سے ماضی میں زینت امان اور دیا مرزایہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ اس بارے میں دیاعلی نے منیلاسے ”خبریں“ کوبتایا کہ اس بین الاقوامی بیوٹی کونٹسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے جس کے لئے میں خود خوش قسمت سمجھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain