تازہ تر ین

”پیٹریاٹس ڈے“کا ٹریلر جاری‘ 21دسمبر کو ریلیز کی جائیگی

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) امریکی شہر بوسٹن میں 2013میں ہونے والی میراتھن پر ہونے والے حملے کی داستان پر مبنی ہالی ووڈ تھرلرفلم پیٹریاٹس ڈےکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ پیٹر برگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی بوسٹن میراتھن کے دوران ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس کمشنر کے اقدامات اور حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے اپنائی جانے والی حکمت عملی کے گرد گھوم رہی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں مارک والبرگ ،جان گڈمین، جے کے سیمنز،ونسینٹ کراٹولا، جیمز کولبے اور کیون بیکن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ اسکاٹ اسٹوبر اور ڈوروتھے اوفریو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم لائنز گیٹ فلمز کے بینر تلے 21دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain