تازہ تر ین

احسن خان اور عائشہ عمر کی فلم ”راہبرا“کا پوسٹر لانچ

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ٹی وی رائٹر ڈوائریکٹر امین اقبال فلم نے ”راہبرا“کے نام سے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس کا پہلاپوسٹر لانچ کردیا ۔ یہ تقریب گلبرگ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی معروف دانشور اور سماجی شخصیت آئی اے رحمان تھے۔ اس موقع پر امین اقبال نے میڈیا کو فلم کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ڈرامہ انڈسٹری نے فلم کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا اور تین سالوں کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری میں بہتری آئی ہے۔ سارہ افضل کے ساتھ مل کر ایس اے انٹریٹمنٹ کے بنیرتلے ”رہبرا“ بنا رہے ہیں جس میں سحرش خان کو متعارف کروایا جارہا ہے جو سنتوش کمار اور صبیحہ خانم کی نواسی ہیں، پیشے کے لحاظ سے وکیل جبکہ امریکہ میں ہونے والے بیوٹی کنٹسٹ کی ونر بھی ہیں دیگر فنکاروں میں احسن خان، عائشہ عمر ، غلام محی الدین، سہیل سمیر، حنا خواجہ شامل ہیں ۔ فلم کا میوزک عمران علی اور کیمرہ مین سید عمران علی ہیں۔ اس فلم کے لئے پانچ کروڑ کا بجٹ رکھا گیا ہے جس کی شوٹنگ21 دسمبر سے شروع ہوگی۔ جو لاہور، اسلام آباد،کراچی، رحیم یار خان اور شمالی علاقہ جات میں کی جائے گی ۔ فلم سال 2017ءعیدالضحی پر ریلیز کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اپنی فلم کے حوالے سے کوئی دعویٰ نہیں کروں گا میں ایک ایسی فلم بنانے کی کوشش کر وں گا جس سے شائقین لطف اندوز ہوں، جس کے لئے پچھلے کئی ماہ سے اپنی ٹیم کے ساتھ پیپرورک کررہا ہوں۔ امین اقبال نے کہا کہ فلم کے لئے سب سے زیادہ اہم سکرین پلے اور میوزک ہوتا ہے۔ یہ ایک لواسٹوری ، کامیڈی اور ایکشن فلم ہوگی۔ ہم اس کے گانے بھارت میں ریکارڈ کرنا چاہتے تھے مگر موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوا۔انہوںنے کہا ہمارے پاس اچھے کوریوگرافر، فائٹ انسٹرکٹر ، جدید تکنیکی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ رابطے جلد بحال ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عاطف اسلم سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں مختلف قسم کا گیت گانا چاہتا ہوں ، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ کس طرح کامختلف گانا گانے چاہتے ہیں البتہ گلوکار راحت فتح علی خان سمیت دیگر معروف سنگرز کی آواز میں گانے ریکارڈ کئے جائیں گے ۔ آئی اے رحمان نے پوسٹر کی تقریب رونمائی کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلم صرف تفریح کا ہی نہیں بلکہ ایجوکیشن اور انفارمیشن کا ذریعہ بھی ہے بدقسمتی سے حکومت نے فلم انڈسٹری پر توجہ نہیں دی ۔خوشی کی بات یہ ہے کہ نوجوان فلم میکر آج کے دور کی فلم بنار ہے ہیں اور امکانات نظر آرہے ہیں کہ فلم اب اپنا راستہ بنالے گی ۔صبا قمر کو کاسٹ نہ کرنے کے سوال پر امین اقبال نے کہا کہ ان کے اختلافات اپنی جگہ مگر وہ بہترین اداکارہ ہیں ، عائشہ عمر کو کردار کے مطابق کاسٹ کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain