تازہ تر ین

آفریدی کی ٹیم میں واپسی….

لاہور (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی اچھی پرفارم دیں ضرورت پڑنے پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا، اسد شفیق میں جتنا ٹیلنٹ ہے اتنی پرفارمنس نہیں دی،محمد عامر بولنگ جیسی پرفارمنس نہیں دے رہے ،ہماری ٹیم کو برداشت اوراعتماد کی ضرورت ہے ،اظہر علی کو یونس خان اچھی طرح گائیڈ کرسکتے ہیں،ویوین رچرڈز اور برائن لارا پسندیدہ کھلاڑی ہیں، وسیم اکرم اور وقار یونس بہترین بولرہیں،دور حاضر میں ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ اچھا کھیل رہے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر پرفارمنس اور ٹیم میں جگہ ہونے پر کھلاڑیوں کو شامل کیاجاتاہے، اگر کوئی اچھی پرفارمنس کررہاہوگا تو اسے ضرور سلیکٹ کیا جائےگا۔ملک کی سیاست کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق نے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کو آرگنائز کرنے کی ضرورت ہے، بہت سارے نئے کھلاڑی فرسٹ کلاس میں اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں، انہیں کیمپ میں بلا کر ٹریننگ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسد شفیق میں جتنا ٹیلنٹ ہے اس نے اتنی پرفارمنس نہیں دی،محمد عامر کی بولنگ بہت بہترین ہے لیکن ویسی پرفارمنس نہیں دے رہا جیسی پہلے دیتا تھا، امید ہے بہت جلد اپنی پرانی پرفارمنس دے گا۔انضمام الحق نے کہا کہ مصباح کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے،یونس خان انہیں اچھا گائیڈ کرسکتے ہیں،اظہر کے لیے اچھا موقع ہے کہ سینئر کھلاڑی یونس خان ٹیم میںموجود ہے۔ہماری ٹیم کو برداشت اوراعتماد کی ضرورت ہے ، ہماری اکیڈمی کے کوچز بہت زبردست ہیں،جاوید میانداد سے بہت کچھ سیکھا ہے۔انضمام الحق نے بتایا کہ عمراکمل اور احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزادی تھی، سلمان بٹ کو میں نے فرسٹ کلاس کھیلنے کی اجازت دی۔انہوں نے کہا کہ ویوین رچرڈز اور برائن لارا پسندیدہ کھلاڑی ہیں، وسیم اکرم اور وقار یونس بہترین بولر ہیں، دور حاضر میں ورات کوہلی بہت اچھا کھلاڑی ہے اور ہاشم آملہ بہت بہترین کھیلتا ہے۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ شرجیل خان اگر کریز پر رک جائے تو اسکور کرتاہے، اچھی اوسط کی وجہ سے اسے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈپی ایس ایل فائنل پاکستان میں کرانے کی کوشش کررہاہے،پی سی بی کے اقدامات سے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جنید خان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سائیڈ گیم میںکپتان بنایا تھا، جنید خان کاآپریشن ہوا ہے اسے ریکور کرنے کے لیے وقت درکار ہے، ا ٓکر وہ جلد ی پرانی پرفارمنس پر آجائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain