نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس کے دس سال مکمل ہونے پر سنی لیون ایک بار پھر سے بگ باس کے گھر میںانٹری دیں گی۔ اس بات کا دعویٰ بالی وڈ کے حوالے سے خبروں کی ویب سائٹ لائف ڈاٹ کام نے کیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق اس بار وہ گھر میں داخل ہوں گی اور اس ہفتے کی نامزدگی بھی کریں گی۔ یاد رہے اداکارہ نے بالی وڈ میں کیریئر کا آغاز بگ باس سے ہی کیا تھا۔
