تازہ تر ین

ٹی وی کیبل بند ….

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)کیبل آپریٹرز آفپاکستان نے ملک بھر میں کیبل ٹی وی سروس آج 2بجے سے بند کرنے اعلان کر دیا ہے۔ کیبل ٹی وی آپریٹرز کا کہنا ہے کہ بہ بندش غیر معینہ مدت کیلئے ہے۔تفصیلات کے مطابق کیبل آپریٹرز کی جانب سے یہ فیصلہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی روکنے یا پھر اسے مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے دبا بڑھانے کیلئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کیبل آپریٹرز نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ہیڈ کوارٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔مختلف وجوہات کی بناپر کئی مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد بالآخر حکومت نے 23 نومبر کو ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کا فیصلہ کر رکھا ہے تاہم کیبل آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا ذریعہ معاش خطرے میں ہے اور اگر ہائی کوالٹی ڈی ٹی ایچ سروس حقیقت بن گئی تو انہیں بہت زیادہ نقصان ہو گا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے اسحاق ڈار سے ملاقات بھی کی تھی تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔ کیبل آپریٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 100 فیصد کیبل ٹی وی اینالاگ کے ذریعے چل رہے ہیں اور انہیں ڈیجیٹل سیٹ ٹاپ باکس کے ذریعے جدید کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔کیبل آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ڈی ٹی ایچ سروس کے آغاز کے وقت تمام نیٹ ورک ڈیجیٹل ہونا چاہئے ورنہ انہیں ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا اور پوری کیبل انڈسٹری ہی تقریبا تباہ ہو کر رہ جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain