تازہ تر ین

پانامہ لیکس میں ججوں کے نام شامل ہونیکا انکشاف

بورے والا(نمائندہ خبریں)سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پینامہ پیپر ہو یا کوئی اور معاملہ ہر کوئی احتساب کی بات ضرور کرتا ہے پینانامہ پیپر میں ایک جج کا نام بھی شامل ہے احتساب کیسے ہو گا احتساب کو ذاتی پسند یا نا پسند کے تحت نہیں ہونا چاہئے ہم احتساب کی آڑ میں موجود نظام کو ڈسٹرب نہیں ہونے دیں گے وکلاءنے ہمیشہ ملکی اداروں کے استحکام اور انکی آزادی کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور ہمیں سب پتہ ہوتا ہے کہ کونسا کھیل کب کھیلا جائے گا ہمیں حکومت میں جرنیل نہیں چاہئے اپنا نمائندہ ہم نے خود منتخب کرنا ہے اگر ملک میںملٹری حکومت آئی تو اُنکے خلاف سب سے پہلے میں کھڑی ہونگی وکلاءنے اپنا خون دیکر عدلیہ بحالی کی تحریک چلا کر ججز کی نوکریاں بحال کروائیں اس جدوجہد کو ججز کی جدوجہد قرار دینا غلط بات ہے ہمیں اس تحریک کے بعد اس بات پر شرمندگی ہوئی کہ جس چیف جسٹس کو بحال کروایا اُس پر انگلیاں اُٹھ رہی ہیں ہم حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے متعلق وہ بھی جانتے ہیں جو آئی ایس آئی بھی نہیں جانتی ہمارے پاس جو ریکارڈ موجود ہے وہ اُن کے پاس بھی نہیں ہے اگر عدلیہ اسٹیبلشمنٹ اور سامراجی حکومت کے سامنے کھڑی ہونا چاہے گی تو وہ وکلاءکے بغیر کھڑی نہیں ہو سکتی وکلاءاگر عدلیہ کی پشت پر نہ ہوں تو عدلیہ کچھ بھی نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار روم بورے والا میں”وکلاءکے حقوق اور موثر نظام عدل“کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت صدر بار محمد جاوید شاہین نے کی جبکہ سیمینار سے سابو وفاقی سیکرٹری قانون و سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار پیر محمد مسعود چشتی،جنرل سیکرٹری بار نوید احمد چیمہ،نائب صدر صدر رانا نصر اللہ خاں،فیاض عظیم اور دیگر وکلاءنے بھی خطاب کیا اس تقریب میں سابق چیئرمین پنجاب بار کونسل و سابق ایم پی اے ملک نوشیر خاں لنگڑیال،صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس عبدالرﺅف چوہدری،مہر طار امجد،حاجی محمد رحمان کھوکھر،ملک فاروق احمد اعوان،ضلعی صدر آئی ایل ایف چوہدری مختار احمد جٹ،کونسلر بلدیہ میاں خالد محمود،حافظ عاطف ریاض اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain