تازہ تر ین

پاک فوج کا ز بردست شہکار تیار …. دنیامیں خوف و ہر اس

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کیلئے پہلا ڈرون بنانے والی کمپنی نے اب ایک اور جدید ترین ڈرون طیارہ تیار کر لیا ہے۔ پاکستان کیلئے براق نامی پہلا ڈرون تیار کرنے والی پرائیویٹ پاکستانی کمپنی نے اب پہلے سے بھی جدید ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کر دی ہے ،نیا ڈرون طیارہ فضاءمیں 15گھنٹے تک پرواز کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی سمیت دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔”15سے 20سال کی ریسرچ کے بعد پایہ تکمیل کو پہنچنے والے اس منفرد طیارے کو کراچی کے علاقے کورنگی میں تیار کیا جائے گا ۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر راجہ صابری خان نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ ہونے والے اس شاہکار ڈرون طیارے کوکراچی میں جاری دفاعی اسلحے کی بین الاقوامی نمائش آئیڈیا ز 2016ءمیں ڈسپلے کیلئے رکھا گیا ہے۔ طیارہ بغیر کسی وقفے کے 15گھنٹوں تک پرواز کر سکتا ہے اور رات کے اوقات میں بھی پرواز کے قابل ہے جو اس کی منفرد خصوصیات میں سے ایک ہے جبکہ یہ خوبیاں اس قسم کے کسی دوسرے نظام میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس جدید ڈرون طیارے کی قیمت 4X4کی جیپ کی مالیت سے زیادہ نہیں ہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ تیر نما شکل والا ڈرون طیارہ فضائی نگرانی میں ایک نیا اور انقلابی کانسپٹ ہے جس کے پر موڑ ے اور فولڈ بھی کیے جا سکتے ہیں جبکہ اسے کسی بھی مقام پر ایک گھنٹے کے دوران دوبارہ سے جوڑا بھی جا سکتا ہے اور 20فٹ کے کنٹینر میں بھی پیک کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ انکی کمپنی اس قسم کا فوجی اور سولین نگرانی کے نظام کو دنیا بھر میں برآمد کرتی ہے جن میں مغربی ممالک کی تعداد زیادہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain