لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہمےں نے عوام کو بہترےن طبی سہولتوں کی فراہمی اورہسپتالوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کا بےڑا اٹھا لےا ہے ۔اس سفر مےں کسی کو رخنہ نہےں ڈالنے دوں گا۔مےں اس وقت مطمئن ہوںگا جب عوام ہسپتالوں مےں طبی سہولتوں کی فراہمی پر اطمےنان کا اظہار کرےں گے۔عوام کو بہترےن طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے جو کچھ انسانی بس مےں ہے کروں گا۔اللہ کےساتھ عوام کو بھی جوابدہ ہوں ۔جو کام نہےں کرے گا ،وہ گھر جائے گا۔معاملات اب اس طرح نہےں چلےں گے، سب کو اپنی ذمہ دارےوں کا احساس کرنا ہوگا۔وزےراعلیٰ نے ہسپتال کی صورتحال مےں بہتری لانے کے حوالے سے اپنی ہداےات پر عملدر آمد نہ کرنے اورفرائض کی انجام دہی پر کوتاہی برتنے پر اےم اےس ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ اورمتعلقہ افسروں کو فوری طورپر معطل کرنے کاحکم دےا۔وزےراعلیٰ نے ہسپتال کے سابق اےم اےس اورسابق ای ڈی او ہےلتھ کو بھی معطل کر کے ان کے خلا ف کارروائی کی ہداےت کی ہے ۔وزےراعلیٰ نے ہسپتال کی سےورےج سکےم مےں تاخےری حربے استعمال کرنے پر متعلقہ اےس ای،اےکسےن اوراےس ڈی او کو بھی معطل کرنے کاحکم دےا ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پانچ ماہ کے دوران ہسپتال کے مےرے دوسرے دورے کے باوجود مےری ہداےات پر عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے ۔وہ گزشتہ روز اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس مےں وزےراعلیٰ کے ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کے دورے کے دوران سامنے آنےوالے امور اورمسائل کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانےت کا درد نہ رکھنے والے افسرعہدوں کے لائق نہےں بلکہ سزا کے حقدار ہےں ۔ کسی افسر کی غفلت ےا کوتاہی کی سزاکسی غرےب کو نہےں دی جاسکتی ۔ بہترےن طبی سہولتوں کی فراہمی پرہر شہری کا حق ہے اورےہ حق اسے دےنا ہو گا۔انہوںنے کہا کہ سوئے ہوئے نظام کو جھنجوڑنا ہوگا،مجھے صرف نتائج چاہئےں ۔ہسپتالوں مےں معےاری طبی سہولتوںکی فراہمی کے حوالے سے ٹھوس نتائج دےنا ہوں گے۔مرےضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی مےں کوتاہی برتنے والوں کےلئے پنجاب مےں کوئی جگہ نہےں۔انہوںنے کہاکہ اےم اےس ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹرننکانہ اوردےگر افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل مےں لائی جائے ۔وزےراعلیٰ نے چےف سےکرٹری کو ہداےت کی کہ کمشنرزاورڈی سی اوز کوہسپتالوں کے باقاعدگی سے دورے کرکے صورتحال کو بہتر بنانے کا پابند کےا جائے ۔انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں مےں سےورےج جےسے مفاد عامہ کے منصوبوں مےں کوتاہی ناقابل برداشت ہے ۔مشےر صحت خواجہ سلمان رفےق،پارلےمانی سےکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذےر ،چےف سےکرٹری ، اےڈےشنل چےف سےکرٹری اور متعلقہ حکام نے اجلاس مےںشرکت کی جبکہ ڈی سی او ننکانہ،ای ڈی او ہےلتھ اوراےم اےس ڈی اےچ کےو ننکانہ وےڈےولنک کے ذرےعے اجلاس مےں شرےک ہوئے ۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وادی نیلم کے قریب ایمبولینس اور مسافر بس پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ ایمبولینس، مسافر بس اور آبادیوں پر فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات بھارت کی بربریت اور کھلی جارحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پوری پاکستانی قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن عزیز کی حفاظت کیلئے پاکستان کی بہادر افواج اور 20 کروڑ عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ جبکہ ملاقات کےلئے آنے والے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اتفاق، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے سیاسی عناصر کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔یہ وقت ایک ہونے کا ہے اور اتحاد کی طاقت سے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک مےں ملانے کاہے۔اب قوم کو نفاق کی منفی سیاست کی نہیں بلکہ اتفاق کی ضرورت ہے۔تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دشمن کو اتحاد اور اتفاق کا پیغام دینا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے۔بھارتی فوج آئے روز معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر انتہائی بزدلانہ ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔پوری دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج وطن عزےز کے اےک اےک انچ کی حفاظت کی بھر پور صلاحےت رکھتی ہےںاوروہ دشمن کی ہر جارحےت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہےں۔انہوںنے کہا کہ دشمن کوپاکستان کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور کی تکلےف ہورہی ہے اوروہ اسے سبوتاز کرنے کی کوششےں کررہا ہے۔انہوںنے کہا کہ سی پےک پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے اوراس پر عملدر آمد سے پاکستان کی تقدےر بدلے گی اورملک مےں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ہمےںباہمی اتحاد سے اس منصوبے کو پائےہ تکمےل تک پہنچانا ہے ۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ، محسن شاہنواز رانجھا، راجہ محمد جاوید اخلاص، رکن صوبائی اسمبلی عبدالرﺅف مغل اور سابق ایم این اے افضل تارڑ شامل تھے جبکہ ایم پی اے منشاءاللہ بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قدرتی آفات خصوصا سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے اجراءکے حوالے سے ابتدائی تجاویز کا جائزہ لیا گیا- وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کی تجویز اچھا آئیڈیاہے،اس ضمن میں کابینہ کمیٹی تمام تجاویز کا بغور جائزہ لے کر ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے حوالے سے جامع سفارشات مرتب کر کے پیش کرے اور تجاویز پر غور کر کے مشاورت کےساتھ لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے اجراءکے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی-صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری زراعت ، سیکرٹری لائیوسٹاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات لاہور جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سرگودھا سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سیالکوٹ میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی اور تشدد کے واقعہ کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور متاثرہ لڑکی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق نگران وزیراعظم معین قریشی اور رکن پنجاب اسمبلی فرحانہ افضل کے شوہر محمد افضل لک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ صدمہ ہمت و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔