Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کیلئے بڑی خوشخبری

    By Daily Khabrainنومبر 24, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    parliment
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر غور کیا گیااور بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔کابینہ نے عوامی نمائندوں اور عوامی عہدیداران کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دی ،وفاقی وزیر کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ، وزیر مملکت کی ایک لاکھ 80 ہزار،رکن پارلیمنٹ کی ڈیڑھ لاکھ روپے مقرر کی گئی،افغان مہاجرین کو دسمبر 2017ءتک واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا، مخصوص ویکسینز کی ہنگامی حالت میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز کو این او سی کے ذریعے خریداری کی اجازت دی گئی،آذربائیجان ، جنوبی افریقہ، بیلارس، ملائیشیا اور مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی منظوری دی گئی جبکہ پیپرا کے خریداری سے متعلق قواعد کو بدلتے حالات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ترامیم کے سلسلے میں خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ، وفاقی وزراءاور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دی ہے۔ یہ معاملہ 13، 14 سال سے زیر التواءتھا۔ عوامی نمائندوں اور عوامی عہدہ رکھنے والوں کی بنیادی تنخواہیں صوبائی نمائندوں کے مقابلے میں کم تھیں۔ اس تناظر میں پبلک آفس ہولڈرز کی تنخواہوں میں اضافہ کی ضرورت محسوس کی گئی جس کی روشنی میں چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 19 ہزار 8 روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 5 ہزار روپے کی گئی ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 10 ہزار 85 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 85 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ ممبران پارلیمنٹ کی بنیادی تنخواہ 44 ہزار 630 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزراءکی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 14 ہزار 897 روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کی گئی ہے۔ وزرائے مملکت کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 6 ہزار 281 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 80 ہزار روپے کی گئی ہے۔ اس میں 2010ءاور 2016ءکے ایڈہاک ریلیف بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی تنخواہیں یکم اکتوبر 2016ءسے لاگو ہوں گی اور اس اضافے سے سالانہ 40 کروڑ روپے کا اثر پڑے گا۔ وزیر مملکت نے کابینہ اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں بتایا کہ کابینہ نے 6 مختلف ممالک کے ساتھ 9 معاہدوں کی بھی توثیق کی ہے۔ ان معاہدوں میں آذربائیجان کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ میں تعاون کا معاہدہ، جنوبی افریقہ کے ساتھ دفاعی شعبہ میں تعاون کے علاوہ دیگر معاہدوں کا جائزہ لینے اور ان کی سہولت سے متعلق معاہدے، بیلارس کے ساتھ جرائم کی روک تھام کے شعبہ میں تعاون کا معاہدہ، ملائیشیا کے ساتھ انسداد بدعنوانی کے شعبہ میں تعاون کا معاہدہ اور مالدیپ کے ساتھ صحت کے شعبہ اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیپرا کے خریداری سے متعلق قواعد کو بدلتے حالات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ترامیم کے سلسلے میں وزیراعظم نے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے جو وفاقی وزراءخواجہ محمد آصف، زاہد حامد، عبدالقادر بلوچ اور وفاقی سیکرٹری خزانہ پر مشتمل ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.