تازہ تر ین

میشا شفیع اوربلال مقصودسنگا پور میں پرفارم کرینگے

کراچی (شوبزڈیسک)پاکستانی فنکار سنگاپور میں جاری 10 روزہ انڈین فیسٹیول آف آرٹس میں شرکت کرینگے۔ مذکورہ فیسٹیول 2002 سے سنگاپور میں ہر برس منعقد کیا جارہا ہے۔ سٹرنگزمیوزک بینڈ کے بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کیساتھ گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع مذکورہ فیسٹیول میں شرکت کرینگے ،بھارتی فنکاروں کے ایک پروگرام میں فیصل کپاڈیہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے 25 نومبر کو شریک ہونگے۔ فیسٹیول میں پاکستانی فنکار ” کوئی آنیوالا ہے ان سنگاپور “ کے عنوان سے لائیو میوزک کنسرٹ میں 26 نومبر کو پرفارم کرینگے جسکی تیاریاں جاری ہیں۔ مذکورہ شو کے ٹکٹ مختلف چار درجہ بندیوں میں فروخت کئے جارہے ہیں ، جن کی مالیت 40 ، 60 ،80 ، 100 ڈالر ہے جبکہ بزرگ شہریوں کیلئے 28 اور 48 ڈالر مالیت کے رعائتی ٹکٹ رکھے گئے ہیں اسی طرح طالبعلموں کو بھی اس کنسرٹ کیلئے رعائتی ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے پاکستانی میوزک بینڈسٹرنگز 2012 میں بھی اس فیسٹیول میں پرفارم کرچکا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain