تازہ تر ین

کر کٹ پنڈتوں کی نظر اب کس پر ….؟ ٹنڈولکر کے ریکارڈ خطرے میں

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت کے سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کے کھیل میں ایسے کار نامے نمایاں سرانجام دیے ہیں جنھیں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے ریکارڈز پر نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے دو سو میچ کھیل کر ترپن اعشاریہ اٹھہتر کی اوسط سے 15921 رنز بنائے۔ ان کے ریکارڈز میں 51 سنچریاں اور 68 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ کرکٹ پنڈتوں کے مطابق دنیا کا کوئی اور بلے باز اگر اپنی کارکردگی سے ان کے مدمقابل آ سکتا ہے تو وہ انگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک ہیں۔ اگر ایلسٹر کک کے ریکارڈز پر نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے اب تک 137 ٹیسٹ میچ کھیل کر چھیالیس اعشاریہ چھیانوے کی اوسط سے 10895 بنا لئے ہیں۔ ایلسٹر کک اب تک 30 سنچریاں اور 53 نصفر سنچریاں بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ سابق بھارتی کھلاڑی ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 248 کی سب سے بڑی اننگز کھیلی اور ناٹ آو¿ٹ رہے، جبکہ ایلسٹر کک کی اب تک کی سب سے بڑی اننگز 294 رنز ہے۔ کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اگر ایلسٹر کک کی کامیابیوں کا تسلسل اسی طرح جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب وہ سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ –


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain