تازہ تر ین

”بلاول“ کو سینئر پارٹی رہنماءکی طر ف سے بڑی پیشکش

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما¶ں کی جانب سے پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عملی طور پر پارلیمنٹ میں آنے کے مشورے کے بعد پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سیداحمد محمود نے انہیں اپنی آبائی نشست حلقہ این اے 195 رحیم یارخان سے ضمنی الےکشن لڑنے کی پیشکش کردی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آمادگی ظاہر کئے جانے پر مخدوم سیداحمد محمود اس نشست سے رکن قومی اسمبلی اپنے بیٹے مخدوم سید مصطفی محمود کو مستعفی کرائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی میں اعلیٰ سطح پر اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات سے قبل سیاسی اسرارورموز سے آگہی اور پارلیمنٹ کا عملی تجربہ حاصل کرنے کےلئے پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مزید تاخیر کے بغیر پارلیمنٹ میں آنا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دبئی کے دورہ سے واپسی پر اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔ یاد رہے کہ مخدوم سید احمد محمود قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی‘ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان اور پی ٹی آئی کے موجودہ مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کو بھی اپنی آبائی قومی نشست سے منتخب کرواچکے ہیں۔
بلاول پیشکش


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain