تازہ تر ین

ایک کے بدلے 3بھارتی سورماءہلاک،اہم ترین خبر

اسلام آباد ( صباح نیوز) ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے جب بھی حملہ کیا اسے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا، ہمارے ایک فوجی کے بدلے ان کے 3فوجی مارے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان نے ہر فورم پر معاملے کے خلاف آواز بلند کی، ہماری خارجہ پالیسی کامیابی کے ساتھ جاری ہے، پاکستان معصوم کشمیریوں پر مظالم کو اجاگر کرتا رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، بھارت نے ہمارے 4 فوجی شہید کیے تو ہم نے ان کے 7 فوجی مارے، بھارت نے جب بھی حملہ کیا، اسے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا، ہمارے ایک فوجی کے بدلے بھارت کے 3 فوجی مارے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، چند روز کے دوران 7 پاکستانی فوجیوں سمیت 15 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain