تازہ تر ین

گرین شرٹس کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع

ہملٹن (نیوزایجنسیاں)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے ہیملٹن کی ہری وکٹ پر شروع ہوگا ،نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہیں ، میچ پاکستانی وقت علی الصبح 3بجے شروع ہوگا۔مصباح الحق کی جگہ اظہر علی ٹیم کی قیادت کرینگے ۔ مصباح کی جگہ شرجیل خان یا محمد رضوان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے،پہلے ٹیسٹ کی شکست خوردہ پاکستانی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھرپورتیاری جاری ہے ،ٹیم نے ہملٹن کے سیڈن پارک میں کوچزکی زیرنگرانی بیٹنگ، بولنگ ،فیلڈنگ اور فٹنس کی کیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ کے لیے آج سے ہیملٹن میں آمنے سامنے ہونگے ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا ، مصباح کی جگہ شرجیل خان یا محمد رضوان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہیں کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کیویز نے قومی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی ۔قائم مقام کپتان اظہر علی نے کہا کہ غلطی دہرانے کاوقت گزرگیا ، سیریزبرابرکرنے کےلئے ہرصورت جیتناہوگا، بیٹنگ یونٹ کی حیثیت سے ہمیں بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے اور اگلے میچ میں ہمیں بہتر کھیل پیش کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یقیناً ہمیں مصباح کی کمی محسوس ہو گی لیکن ہمیں اس چیز پر قابو پانا ہو گا اور ان کی جگہ آنے والے کھلاڑی کو اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے کارکردگی دکھانا ہو گی۔دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ ٹیم کرائسٹ چرچ جیسی پرفارمنس دہرانے کےلئے بیتاب ہے۔ٹرینٹ بولٹ کی کمی محسوس ہوگی مگرسکواڈکامورال بلندہے اوردوسرے ٹیسٹ میں بھی جیت کاتسلسل برقراررکھیں گے۔واضح رہے کہ کیویز نے آخری مرتبہ پاکستان کے خلاف سیریز میں کامیابی 1985 میں حاصل کی تھی۔، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری بار ہیملٹن میں مقابلہ 6 برس قبل ہوا جس میں میزبان ٹیم دوسری اننگز میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی، اس کی آخری 8 وکٹیں صرف 50 رنز کے دوران گرگئی تھیں، پاکستان نے یہ میچ 10 وکٹ سے جیت لیا تھا، وہاب ریاض نے تب تین وکٹیں لی تھیں، اس بار بھی انھیں میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پہلے ٹیسٹ کی شکست خوردہ پاکستانی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھرپورتیاری کی،ٹیم نے ہملٹن کے سیڈن پارک میں تین گھنٹے پرمشتمل پریکٹس سیشن کیا۔کوچزکی زیرنگرانی بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں ہوئیں،پاکستان کوکپتان مصباح کی عدم موجودگی میں اظہرعلی کی زیرقیادت میدان میں اترنا ہوگا۔گرین کیپس فتح کی بدولت سیریزبرابرکرکے مشکل ترین دورہ آسٹریلیا کیلئے اعتماد بحال کرنےکی کوشش کریں گے۔ دوسرے ٹیسٹ میں کیویزکوپیس اٹیک سے قابوکرنےکی حکمت عملی بنائی جارہی ہے، اس مقصد کیلئے وہاب ریاض کی فائنل الیون میں واپسی ہوسکتی ہے۔مصباح کی جگہ اوپنرشرجیل خان کوکھلائے جانےکا امکان روشن ہے جبکہ اظہرعلی تیسرے نمبرپربیٹنگ کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain