تازہ تر ین

ہر چیلنچ سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہیں

ٰاسلا م آباد(ویب ڈیسک) پاک فوج کے تعلقات شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر چکلالہ میں مسلح افواج کی جانب سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی جی جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان سمیت دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر جنرل راشد محمود نے پاک فوج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کا حصہ رہنے پر فخر ہے اور مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔واضح رہے کہ جنرل راشد محمود 41 سالہ سروس کے بعد کل اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain