تازہ تر ین

نواز ،عمران نا اہلی کیس, اہم فیصلہ آگیا

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف دائر نااہلی کی درخواستیں عدم ثبوت کی بناءپر خارج کر دی ہیں ،وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف منظور احمد بھٹی جبکہ عمران خان کے خلاف عبدالروف اطہر نامی شخص نے نااہلی کی درخواستیں دائر کی تھی تاہم دونوں درخواست گزار کسی قسم کے ثبوت پیش نہ کر سکے۔سوموار کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کے خلاف دائر کی جانے والی نااہلی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف درخواست دائر کرنے والے شہری منظور احمد بھٹی نے الیکشن کمیشن کوبتایا کہ ملک میں غریب عوام کو علاج و معالجہ کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں جبکہ وزیر اعظم اپنے علاج کےلئے سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں جس پر چیف الیکشن کمیشن نے کہاکہ وزیر اعظم کے علاج کا الیکشن کمیشن سے کوئی تعلق نہیں ہے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کریں پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کے خلاف دائر نااہلی کی درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزارعبدالروف نے کہاکہ عوام نے عمران خان کو شوکت خاتم ہسپتال کےلئے چندے دئیے تھے مگر انہوںنے آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنی بہن کے نام پر آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے اور شوکت خانم ہسپتال کا پیسہ اس میں لگایا جا رہا ہے جس پر چیف الیکشن کمیشن نے اس سے دریافت کیا کہ اس کے پاس اس کے کوئی ثبوت ہیں جس پر درخواست گزار نے کہاکہ اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے جس پر الیکشن کمیشن نے دونوں درخواستوں کو عدم ثبوت کی بناءپر غیر سنجیدہ قرار دیکر خار ج کر دی ہیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain