تازہ تر ین

قطری شہزادے کے خط سے شکوک و شبہات بڑھ گئے

فیصل آباد (بیورو رپورٹ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کے خط کے بعد شکوک و شبہات 100فیصد بڑھ گئے ہیں تاہم جواب دینا وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے اور اب بال ان کے کورٹ میں ہے ، اگر ہم نے دھرنے میں عمران خان کا قساتھ دیا ہوتا تو نظام ختم ہو جاتا ، نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہیں تاہم اپنے آپ کو بچانے کیلئے ایک چھوٹے سے ملک کا خط پیش کر نا افسوس کی بات ہے ،24ویں ترمیم کی حمایت نہیں کرینگے ،اگر ایسی ترمیم کی حمایت کرنی ہے تو پھر سیاست چھوڑ دینی چاہئے ۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں خطاب کیا اور ٹی وی پر بھی قوم سے مخاطب ہوئے مگر پوری داستان میں قطری شہزادے کا ذکر نہیں تھا، مگر اب قطری شہزادے کے خط کے بعد شکوک وشبہات 100 فیصد بڑھ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ الزامات کے جواب دینا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ 90کی دہائی کی سیاست سے بچنا چاہتے ہیں اور پارلیمنٹ میں آ کر ثبوت دینا چاہتے ہیں نہیں کیونکہ اب بال ان کے کورٹ میں ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہیں ، اپنے آپ کو بچانے کیلئے ایک چھوٹے سے ملک کا خط پیش کرنا افسوس کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے 90 کی دہائی کی سیاست چھوڑ دی ہے مگر نواز لیگ نے نہیں چھوڑی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو ترجیح دی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب حکومت کو دھکا دینے کی بھی ضرورت نہیں تھی بس خاموش رہنے کی ضرورت تھی اور حکومت چلی جاتی لیکن ہم نے اس وقت جمہوریت کا ساتھ دیا،انہوں نے کہا کہ ہم 24ویں ترمیم کی حمایت نہیں کرینگے کیونکہ اگر ہم نے ایسی ترمیم کی حمایت کرنی ہے تو پھر ہمیں سیاست چھوڑ دینی چاہئے۔انہوں نے حکومت کےساتھ عمران خان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کا وکیل بدل گیا اور ایک کا وزیر بدل گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکاتعلق اس گھرانے سے ہے جس نے جمہوریت متعارف کرائی، جمہوریت اور پارلیمنٹ ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو آج بھی اسٹیبلشمنٹ مخالف جماعت سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پارلیمنٹ میں نہیں ہیں تو جمہوریت مکمل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری جلد وطن واپس آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ جانےو الے آرمی چیف کو اچھے حالات نہیں ملے اور نہ ہی آنےوالے آرمی چیف کو اچھے حالات ملے ہیں تاہم آرمی چیف کی تبدیلی ایک معمولی بات ہے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنماءقمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ لوگ جانتے ہیں ہندوستانی رقاصائیوں کےساتھ کس کے تعلقات تھے اور شادیوں کا شوقین کون ہے، ہمیں 90 کی دہائی کی سیاست کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے 90 کی دہائی کی سیاست چھوڑ دی ہے، لیکن (ن) لیگ نے ابھی تک وہی کام پکڑا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراءغلط زبان استعمال کررہے ہیں ۔ایسی ہی زبان بینظیر بھٹو کیخلاف بھی استعمال کی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ہماری حکومت کیخلاف شعبدے بازی کی ، انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں بھارتی ہندوستانی رقاصاﺅں کےساتھ کس کے تعلقات تھے ، لوگ اس سے بھی بہت اچھی طرح واقف ہیں کہ شادیا کرنے کا شوقین کون ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain