Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد
    • پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا
    • مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا
    • ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ
    • لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
    • ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
    • چرس کی بو نے عالمی نمبر ایک کو بھی روک دیا سبالینکا کی میچ کے دوران شکایت
    • ’لوگ اپنی کہانیاں بنا رہے ہیں‘، سلمان علی آغا کی غیرحاضری پر مائیک ہیسن کا دوٹوک جواب
    • ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور والی سائبر کیب متعارف اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈلز بھی نہیں
    • امریکا جلد ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ کرسکتا ہے: ٹرمپ
    • بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی ٹی20 میچ 22 ستمبر کو ہوگا
    • امریکا کا سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج منظور
    • نظام مفلوج ہو چکا، 12 سے 15 صوبے بنا دیے جائیں: احسن اقبال
    • میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    طاقت کا سرچشمہ عوام۔۔۔

    By Daily Khabrainنومبر 30, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(این این آئی)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کہاہے کہ "جمہوریت ہماری سیاست ہے” اور "طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں” لوگوں کے شعور میں سرایت کر چکے ہیں اور عوام کو کبھی بھی یہ اصول نہیں بھولنے چاہئیں، حکمرانوں کی قابلیت میں کمی، سیاسی سپیس غیرمنتخب عناصر کی جانب سے پُر کیا جاتا رہا ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کا اصول تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ نہایت خوشی کی بات ہے کہ ہم یہ یوم تاسیس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں منا رہے ہیں اور یہ دن خوشی کا دن ہونے کے ساتھ ساتھ یہ تقاضا بھی کرتاہے کہ ہم خود کو منظم کریں، اپنے کاموں پر نظرثانی کریں اور پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ آزادانہ تبادلہ خیال کریں۔ سابق صدر نے کہا کہ وہ اس موقع پر تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور کارکنوں کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اب پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے جمہوری جدوجہد کی قیادت کریں تاکہ عوام کی جمہوری خواہشات پوری ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پارٹی کے اصولوں کی یاددہانی ضروری ہے۔ پارٹی کے دو اصول کہ "جمہوریت ہماری سیاست ہے” اور "طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں” لوگوں کے شعور میں سرایت کر چکے ہیں اور عوام کو کبھی بھی یہ اصول نہیں بھولنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اصولوں اور پارٹی مشن کے لئے پارٹی کے دو سربراہان اور ان گنت کارکن اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں تاہم حکمرانوں کی قابلیت میں کمی، سیاسی سپیس غیرمنتخب عناصر کی جانب سے پُر کیا جاتا رہا ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کا اصول تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ اور سیاسی سپیس منتخب نمائندوں سے غیرمنتخب نمائندوں کو منتقل کرنے کا عمل ایک بگاڑ ہے جسے ہر صورت میں اچھی کارکردگی، اچھی ساکھ اور عوام کے مسائل حل کرکے درست کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ہم پارٹی کے ان تمام لیڈران اورکارکنوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے تاریخی جدوجہد میں عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات تاریخ کے ریکارڈ میں شامل ہے اور باعث شرم ہے کہ جب یہ سیاسی کارکن جمہوری اصولوں کے لئے مصیبتیں اور مصائب برداشت کررہے تھے تو کچھ ریاستی اداروں کے اندر لوگ ڈکٹیٹروں کا ساتھ دے رہے تھے اور ان کی وفاداری کا حلف اٹھا رہے تھے اور انہیں جواز فراہم کر رہے تھے۔ یہ بات ہمارے کارکنوں کی قربانیوں کو عظیم تر بناتی ہے۔ پارٹی ان تمام پرخلوص، پرعزم اور بہادر ورکروں کو سلام پیش کرتی ہے کہ انہوں نے ایک عظیم مقصد کے لئے بڑی قربانیاں دیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر

      گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار

      ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.