لاہور (خصوصی رپورٹ‘ کرائم رپورٹر) ملت پارک میں چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت کے دوران 5 افراد کے قتل کی سنگین واردات میں ایک حسینا بھی ملوث نکلی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے 3 مشتبہ افراد اور حسینا کو گرفتار کرلیا ہے‘ جس کی خدمات بھاری معاوضہ کے عوض کرایہ پر حاصل کی گئی تھیں۔ جس نے واردات میں بنیادی کردار ادا کیا اور ڈاکوﺅں کیلئے اسلحہ لے کر چلتی رہی۔ پولیس چونکہ اکثر لڑکیوں کو چیک نہیں کرتی۔ حسینا نے اس سے فائدہ اٹھایا اور بلا روک ٹوک ڈاکوﺅں کو اسلحہ پہنچا دیا۔ اس کا نام فروا بتایا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مجرم اب حسیناﺅں کی خدمات حاصل کرنے لگے ہیں اور وارداتوں کیلئے نیا رجحان چل نکلا ہے کیونکہ گشت کرنے والی پولیس پارٹیوں سے کامیابی کے ساتھ بچ کر نکل جاتی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کی تعداد چار ہوگئی۔ معلوم ہوا ہے کہ پکی ٹھٹھی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے پانچ افراد کی جان لینے والے تین ملزم پکڑے گئے تھے۔ گرفتار ملزمان زاہد‘ جہانگیر اور باسط عرف باسو نے انکشاف کیا کہ ان کی ایک ساتھی خاتون ڈاکو بھی ہے جس پر پولیس نے فروا نامی ایک خاتون کو بھی حراست میں لے لیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم کی نشاندہی جائے وقوعہ سے کچھ دور لگے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوئی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سی سی پی او لاہور امین وینس اس اہم ایشو پر آج قلعہ گجر سنگھ میں پریس کانفرنس میں ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
- بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
- ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
- لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
- گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
- ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
- لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد
- پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا
- مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا
- ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ
- لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
- ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
- چرس کی بو نے عالمی نمبر ایک کو بھی روک دیا سبالینکا کی میچ کے دوران شکایت
- ’لوگ اپنی کہانیاں بنا رہے ہیں‘، سلمان علی آغا کی غیرحاضری پر مائیک ہیسن کا دوٹوک جواب
- ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور والی سائبر کیب متعارف اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈلز بھی نہیں
- امریکا جلد ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ کرسکتا ہے: ٹرمپ
- بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی ٹی20 میچ 22 ستمبر کو ہوگا
- امریکا کا سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج منظور
- نظام مفلوج ہو چکا، 12 سے 15 صوبے بنا دیے جائیں: احسن اقبال
- میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
