تازہ تر ین

کل اثاثہ لندن کا فلیٹ تھا, حیران کُن انکشاف

اسلام آباد (آن لائن )آف شور کمپنی اور مبینہ ٹیکس چوری کے مقدمے میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اثاثوں سے متعلق کوئی غلط بیانی نہیں کی، تین دہائیوں سے ٹیکس ادا کر رہا ہوں،بنی گالہ کی اراضی کالے دھن سے خریدنے کے الزامات غلط ہیں ،حنیف عباسی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے، تفصیلات کے مطابق آف شور کمپنی اور مبینہ ٹیکس چوری کے مقدمے میں تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 9 پا¶نڈ مالیت سے نیازی سروسز لمیٹڈ کمپنی بنائی گئی، نیازی سروسز لمیٹڈ کا کل اثاثہ لندن کا فلیٹ تھااور 2002 میں بنی گالہ کی زمین 43 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اقساط میں خریدی، بنی گالہ اراضی کی پیشگی رقم 65 لاکھ روپے اپنے ذرائع سے ادا کی،لندن فلیٹ کی فروخت میں تاخیرپرجمائما نے بنی گالہ اراضی کی رقم ادا کی،طلاق کے بعد جمائما نے بنی گالہ کا گھر خط کے ذریعے گفٹ کر دیا،جمائما کی طرف سے بنی گالہ اراضی کی رقم ادا کرنےکے دستاویزی شواہد موجود ہیں، طلاق کے بعد جمائما نے بنی گالہ کا گھر خط کے ذریعے گفٹ کر دیاجواب میں عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکس منہا کر کے 6 لاکھ 90 ہزار 307 پا¶نڈ ملے، لندن فلیٹ بیرون ملک آمدن سے خریدا،مارچ 2003 میں لندن فلیٹ کی رقم جمائما کو دے دی،ایف بی آر نے 13 سال سے بنی گالہ اراضی کی ٹرانزیکشن پر اعتراض نہیں کیا،تحریک انصاف پر لگائے گئے الزامات کا جواب پارٹی کا وکیل دے گا، عمران خان کا کہنا ہے کہ ،میرے ذرائع آمدن سب کو معلوم ہیں، گالہ کی اراضی کالے دھن سے خریدنے کے الزامات غلط ہیں ،حنیف عباسی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain