تازہ تر ین

آسٹریلیا ٹورمیں غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا

لاہور(اے این این)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ دو تین اننگز کی خراب کارکردگی یا ناکامی پر تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہوں اتنی جلدی کھلاڑیوں کو اندر باہر کرنے سے انکا اعتماد خراب ہوتا ہے۔ مہینہ پہلے یہی ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم بنی۔ کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع دینے کے لئے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو منتخب کیا جاتا ہے تو اسے بھرپور موقع ملنا چاہئے اگر پھر بھی ناکام رہتا ہے تو یقینا ٹیم سے باہر ہو گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے تمام پرفارمرز پر نظر ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ ہم نے غلطیاں کی ہیں۔ جب تیز کھیلنے کی کوشش میں وکٹیں گریں تو پھر چند اوورز روک لینا چاہئے تھے۔ بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ غلطیوں سے سیکھنے اور کھیل میں بہتری لانے کے لیے زیادہ محنت لگن یکسوئی اور توجہ کی ضرورت ہے۔ آسٹریلیا کا دورہ بھی مشکل ہے عمدہ پرفارمنس سے کھلاڑی نام بنا سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو ٹف کنڈیشنز میں بھی خود کو جلد ایڈجسٹ کرنا چاہیے ۔ فاسٹ بالرز کی کارکردگی پر بھی نظر ہے ماضی قریب میں زیادہ کامیابیاں یاسر شاہ کے آﺅٹ کرنیکی وجہ سے ملی ہیں لیکن فاسٹ باولرز کو بھی وکٹیں حاصل کرنا ہونگی یہ ہمارے لیے پریشان کن ہے کہ ایک بھی تیز گیند باز نے اننگز میں پانچ آوٹ نہیں کئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain