تازہ تر ین

لاہوریوں کیلئے ساڑھے 7 من مردار گوشت کا تحفہ

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ نے محکمہ ہیلتھ عملہ کے ہمراہ واقع شیخ گھوڑے کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر ساڑھے7 من گدھوں، بلیوں اور کتوں کا مردار گوشت برآمد کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی ڈینگی ٹیم گھروں میں شور وآگاہی بیدار کرنے کیلئے داخل ہوئی تو انہیں مردار گوشت کی بدبو آئی جس پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ کو اطلاع دی جنہوںنے محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر وہاں سے 300 کلو مردار گوشت پکڑ کر چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ جس کو تھانہ اے ڈویژن میں بند کردیا گیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ نے بتایا کہ دوران تفتیش پکڑے جانیوالے ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کئی سالوں سے گدھے ،کتوں اور بلیوں کے گوشت کو لاہور سمیت مختلف اضلاع میں فروخت کررہے ہیں۔
گوشت برآمد


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain