Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
    • امام الحق کا محمد وسیم کو قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ
    • روس کا فلسطین کے لیے بڑا مالی وعدہ ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان
    • پاکستانی خاتون سیلینا خواجہ کا عالمی اعزاز 100 میل الٹرا ٹریل ریس اپنے نام کرلی
    • ٹگ آف وار میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی فتح، ورلڈ نومیڈ گیمز میں کامیابی
    • سونا پھر مہنگا، پاکستان میں قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی
    • امریکا عرب اور ایرانی خودمختاری دونوں کا احترام نہیں کرتا: ایرانی وزیر خارجہ
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • گلین میک گرا نے وسیم اکرم کو ٹیسٹ تاریخ کا بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر قرار دے دیا
    • احتشام ہمایوں کی شاندار کامیابی تیونس میں J60 ڈبلز چیمپئن بن گئے
    • این ڈی ایم اے کا الرٹ، آئندہ 72 گھنٹے اہم قرار؛ چترال، دیر سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان اور مانسہرہ میں خطرہ
    • جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو ’آئینہ دیکھنے‘ کا مشورہ، برطرفیوں پر سخت ردعمل
    • ہیٹ ویوز کا جان لیوا اثر فرانس میں 7 ہزار اضافی اموات
    • GTA VI نے نیٹ فلکس پر دھوم مچا دی 11.31ملین ویوز کے ساتھ ریکارڈ قائم
    • ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے تاشقند، کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کردیں
    • ایران کے خلاف فوجی، معاشی اور خفیہ کارروائی کے آپشنز کھلے ہیں: جے ڈی وینس
    • چین میں بچوں کو اسکول پہنچانے کا انوکھا حل 288 میٹر بلند لفٹ تیار
    • کُسل مینڈس انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر اسالنکا سری لنکا کی قیادت کریں گے
    • آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس ڈوپنگ کیس میں معطل
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کالعدم تنظیم کے بانی کا بیٹا کامیاب …. سیاسی امیدوار ہاتھ ملتے رہ گئے

    By Daily Khabrainدسمبر 2, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جھنگ (خصوصی رپورٹ) جھنگ کے حلقہ پی پی 78میں اہلسنت و الجماعت کے حمایت یافتہ اور حق نواز جھنگوی کے بیٹے آزاد امیدوار مسرور نواز جھنگوی نے میدان مار لیا جبکہ مسلم لیگ ن کے آزاد ناصر انصاری ہار گئے۔ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں۔ واضح رہے کہ کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار مسرور نواز حق نواز جھنگوی کے بیٹے ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اہلسنت و الجماعت کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مسرور نواز نے 48563 ووٹ لیکر میدان مار لیا جبکہ مسلم لیگ ن کے آزاد ناصر انصاری 35469ووٹ لیکر ہار گئے۔ دوسرے نمبر پر رہے پاکستان تحریک انصاف کے میاں ارفع مجید2820،پاکستان پیپلز پارٹی کے سرفراز ربانی3671،پاکستان عوامی تحریک کے رانا نسیم قادری778ووٹ حاصل کیے۔جھنگ کے حلقہ پی پی 78میں ہونیوالے ضمنی انتخاب کی یہ نشست راشدہ یعقوب شیخ کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی ۔ تحریک انصاف کے میاں ارفع مجید، پیپلز پارٹی کے سرفراز ربانی،پاکستان عوامی تحریک کے رانا نسیم قادری اور جھنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا میڈم عارف بوٹاسمیت 25امیدوار میدان میں تھے ۔171 پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے جن میں 17پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا گیا تھا ۔ جب صبح پولنگ شروع ہوئی تو سرد موسم کی وجہ سے ووٹرز کی آمد کم رہی لیکن 12بجے ووٹرز کا پولنگ سٹیشنوں پر رش دیکھنے میں آیا ۔ تمام دن ووٹنگ کا عمل پر امن طور پر رہا ۔ اکا دوکا پولنگ سٹیشنوں پر جھگڑے کے واقعات سامنے آئے جس کے نتیجہ میں 2افراد زخمی ہوئے۔ الیکشن کمشن کی جانب سے تمام پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ امیدواروں نے اپنے اپنے مقررہ پولنگ سٹیشنوں میں ووٹ کاسٹ کیا ۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد ناصر انصاری نے پولنگ سٹیشن نمبر 13،ایم سی پرائمری سکول جھنگ سٹی، آزاد امیدوارمولانا مسرور نواز ، پیپلز پارٹی کے سرفراز ربانی نے پولنگ سٹیشن نمبر108طور پبلک ماڈل سکول کھتیانوالہ بازار ، تحریک انصاف کے ارفع مجید شیخ پولنگ سٹیشن نمبر55گورنمنٹ حسینیہ ہائی سکول اور میڈم عارف بوٹا نے پولنگ سٹیشن نمبر34چلڈران پراڈئز ماڈل سکول محلہ شیریفانوالہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ منڈی شاہ جیونہ کے نامہ نگار کے مطابق شہید حق نواز جھنگوی کے بیٹے مسرور نواز کی کامیابی پر شہر میں جشن کا سماں رہا۔ کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے یوں سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم جنہوں نے ضابطہ الیکشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھلے عام بیلٹ پیپر پر مہر لگائی تھی ان کی کاوشیں بھی مسلم لیگی امیدوار کو شکست سے نہ بچا سکی۔ شیخ وقاص اکرم جنہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ شیخ وقاص نے سب کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا

      سونا پھر مہنگا، پاکستان میں قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی

      قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.