تازہ تر ین

مشکل ہے وزیراعظم کو کلین چٹ ملے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ عوام کی عدالت میں شریف برادران کا جرم ثابت ہو چکا، مشکل ہے وزیراعظم کو کلین چٹ ملے۔ اگلے ہفتے شہباز شریف کی کرپشن پر نااہلی کی درخواست دے رہے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں پنجاب میں مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہو گا۔اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جہانگیرترین نے کہا نوازشریف نے جو کہانیاں سنائی تھیں ان میں تضاد سامنے لائے ہیں۔ کاغذات نے ثابت کیا ہے کہ ان کے بچوں نے 2001 میں کاروبار شروع کیا۔ تحریک انصاف نے عدالت میں ثبوت جمع کرائے ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ان کے جھوٹے دعوﺅں پر کئی بار تبدیل ہونا چاہیے، اگلے ہفتے شہباز شریف کی کرپشن پر نااہلی کی درخواست دے رہے ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا 3 دن کے یوم تاسیس سے پیپلزپارٹی پنجاب میں واپس نہیں آسکتی۔ پنجاب میں آئندہ انتخاب میں حقیقی مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain