تازہ تر ین

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میںشکست دےدی

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا نے سٹیون سمتھ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں 68 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، کینگروز نے سٹیون سمتھ کی 164 رنز کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کےلئے 325 رنز کا ہدف دیا، کیوی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 256 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، مارٹن گپٹل نے 114 رنز بنائے۔ جوش ہیزل ووڈ نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ سٹیون سمتھ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ گزشتہ روز سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کینگروز نے کپتان سٹیون سمتھ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنائے، سٹیون سمتھ نے کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی اور 157 گیندوں پر 164 رنز بنائے جس میں چار چھکے اور چودہ چوکے شامل تھے۔ تراوس ہیڈ 52 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ڈیوڈ وارنر 24 ، ایرن فنچ صفر، جارج بیلی 17 ، مچل مارش ایک، میتھیو ویڈ 38 اور مچل سٹارک 11 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ میٹ ہینری، ٹرینٹ بولٹ اور جیمز نیشم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 44.2 اوورز میں 256 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔، مارٹن گپٹل کی 114 رنز کی طوفانی اننگز بھی نیوزی لینڈ کو شکست سے نہ بچا سکی، انہوں نے 6 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔ کولن منرو 49 ، جمی نیشم 34 اور میٹ ہینری 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ٹام لیتھم دو، کپتان کین ولیمسن نو، بی جے واٹلنگ چھ، مچل سینٹنر صفر، کولن ڈی گرینڈہوم چھ اور فرگوسن صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ جوش ہیزل ووڈ نے تین جبکہ مچل مارش، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain