تازہ تر ین

پاکستان اورآسٹریلیا الیون میں سہ روزہ ٹورمیچ کل سے شروع

کینز(آئی این پی)پاکستان کر کٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کا باقاعدہ آغاز (کل)جمعرات سے کر کٹ آسٹریلیا الیون کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ سہ روزہ پریکٹس میچ سے کریگی۔قومی کر کٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ فتح کی21سالہ پیاس بجھانے کی آس لگا لی، پاکستان نے کینگروز کے دیس میں آج تک کوئی سیریز نہیں جیتی،32ٹیسٹ میں سے صرف 4میں سرخرو ہوئے، گرین شرٹس کوگذشتہ تینوں ٹورز میں کلین سویپ کی خفت اٹھانا پڑی، آخری میچ 1995میں جیتا تھا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں مسلسل 2 شکستوں سے دوچار ہونے والی قومی ٹیسٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں مزید کڑے امتحان کا سامنا ہے، کپتان مصباح الحق نے بھی اسکواڈ کوجوائن کرلیا ، وہ میدان میں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ سرگرم رہے، خوشگوار موسم میں مہمان کرکٹرز نے وارم اپ اور مختلف مشقوں کے ساتھ آغاز کرنے کے بعد فیلڈنگ کا طویل سیشن کیا، تیزی سے سلپ میں نکلنے والے کیچز کیلیے خصوصی پریکٹس کرائی گئی۔پاکستانی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں اپنے پہلے امتحان میں کر کٹ آسٹریلیا الیون کا سامنا کریگی، کر کٹ آسٹریلیا الیون کیخلاف سہ روزہ پریکٹس میچ (کل)جمعرات سے کینز میں شروع ہو گا۔، دوسری جانب پاکستان نے52سال میںکینگروز کے دیس میں11سیریز کھیلیں مگر ایک بھی نہیں جیتی، پہلا ٹور 1964میں کیا جس میں واحد ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا، مجموعی طور پر یہاں گرین کیپس نے32میں سے صرف4 ٹیسٹ میں فتح حاصل کی،وقت گزرنے کے ساتھ کارکردگی مزید خراب ہی ہوئی،1999،2004اور 2009 میں کھیلی گئی گذشتہ تینوں سیریز میں میزبان ٹیم نے ہر بار3-0سے کلین سویپ کیا۔پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا میں آخری فتح حاصل کیے21سال بیت گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain