تازہ تر ین

کوہلی کی خامیاں ہوم گراﺅنڈ کی وجہ سے چھپ جاتی ہیں

ممبئی (آئی این پی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن نے ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوم گرانڈ کے باعث ان کی بلے بازی کی خامیاں چھپ جاتی ہیں۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق جیمز اینڈرسن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ وہ تبدیل ہوئے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ان کی جو بھی تیکنیکی خامیاں ہیں وہ یہاں نمایاں نہیں ہوتیں کیونکہ وکٹ مساوی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کے خلاف انگلینڈ میں کامیاب ہوچکے ہیں اور یہاں پر انگلینڈ جیسی وکٹیں نہیں ہیں اور ایسی وکٹیں انھیں اچھی بلے بازی کے لیے موزوں ہوتی ہیں۔ویرات کوہلی کو اسپنرز کے خلاف بہترین بلے باز قرار دیتے ہوئے اینڈرسن نے کہا کہ ان کنڈیشنز کے لیے وہ موزوں ہیں، وہ اسپنرز کے لیے بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔انگلش بالر نے کہا کہ ‘ہم نے اس کے خلاف تحمل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی لیکن انھوں نے انتظار، انتظار اور انتظار کیا اور انھوں نے واقعی میں بہت اچھا کھیلا۔اینڈرسن نے ہندوستانی اسپنر روی چندرن ایشون اور 39 وکٹیں حاصل کرنے والے جدیجا کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ‘میرا نہیں خیال ان کا سامنا کرنا کوئی مشکل ہے۔تجربہ کار بالر نے انگلینڈ ٹیم کی خراب کارکردگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ ‘یہ ہمارے لیے مایوس کن تھا، صبح جب میدان میں آرہے تھے تو ہمیں صرف تین وکٹیں حاصل کرنے کی ضرورت تھی اور اگر ہم ایسا کرتے تو اس وقت میچ ہمارے حق میں ہوتا لیکن بدقسمتی سے ہم پہلی اننگز کی طرح بالنگ نہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain