تازہ تر ین

نئے آرمی چیف کو بھارتی سلامی….گولہ باری اور ایک شہید شہری کا تحفہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک بھارت فلیگ میٹنگ کے چند گھنٹوں بعد ہی بھارت نے سیز فائر کی یقین دھانی کی دھجیاں اڑا دیں اور کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ میں ایک نجی سکول کی بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ 10طالب علم زخمی ہو گئے ،شدید زخمی ہونے والے 3بچے اسلام آباد،7کوٹلی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دئیے گئے ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب،بھارتی سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا،دشمن کو بھاری نقصان کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح 8بجے کے قریب بھارت نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں ایک نجی سکول کی بس بھی آگئی ۔ بھارتی فائرنگ سے بس کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 10طالب علم زخمی ہو گئے ،فائرنگ کے وقت بس میں 20سے زائد بچے سوار تھے۔ڈرائیور کی ہلاکت کے باعث معجزانہ طور پر گہری کھائی میں گرنے سے بچی۔تحصیل نکیال کے اسسٹنٹ کمشنر ذیشان نثار خان نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل نکیال سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر موہڑہ بازار میں انڈین فوج کی جانب سے جمعے کی صبح مارٹر کا گولہ فائر کیا گیا جو بچوں کو سکول لے جانے والی وین کے قریب گرا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور اسد ولد دل محمدموقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 10بچے زخمی ہوئے ۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بنانے والی بس میں نجی اسکول کے 20 طلبا سوار تھے، جن کی عمریں 8 سے 15 برس کے درمیان تھیں۔انھوں نے بتایا کہ 7 زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، جنھیں علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے ۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جمعے کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں انڈین فوج کی جانب سے فائرنگ اور مارٹر گولوں کا نشانہ بن کر ایک شہری ہلاک جبکہ سکول جانے والے آٹھ بچے زخمی ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین فوجیوں نے ایک سکول وین کو نشانہ بنایا جس پر سوار بچے زخمی ہوئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انڈین فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر پاکستانی فوج نے جوابی فائرنگ کی اور انڈین فوج کی پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستانی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور اس کی سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں بھاری نقصان کا امکان ہے۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق کنٹرول لائن سے ملحقہ گاو¿ں موہڑہ اور دھروتی میں بھارتی فوج کی گولہ بھاری سے شہریوں کا شدید مالی نقصان ہوا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ بھی ہوئی تھی جس میں بھارت نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باو¿نڈری پر فائر بندی کی یقین دھانی کرائی تھی۔نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے اور بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 29 نومبر کو جنرل قمر باجوہ کی جانب سے پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔اس سے قبل 23 نومبر کو بھی بھارتی فوج نے وادی نیلم کے علاقے لوات میں ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں 9 مسافر جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کا نشانہ بننے والی کوسٹر مظفرآباد جارہی تھی۔اسی روز ہندوستانی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 3 جوان بھی شہید ہوئے تھے، جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 7بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain