تازہ تر ین

وزیراعلیٰ کی اہم شخصیت سے ملاقات, اہم اعلانات

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور سی پیک کے تحت پاکستان کی تمام اکائیوں میں توانائی سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ سی پیک کے تحت پاکستان میں چین کی 51 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستانی قوم کی تقدید بدلے گی ۔سی پےک کے تارےخ ساز پےکےج پر ہمارے دوست خوش اور دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے پاکستان مسلم لےگ(ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے عظےم الشان منصوبے پر عملدرآمد سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیںاورپاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل کی جانب تےزی سے بڑھ رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے خطے میں اقتصادی و معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں میں 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور آئندہ سال کے آخر میں توانائی کے متعدد منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے بجلی کے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور توانائی بحران کے خاتمے سے پاکستان کا قریہ قریہ روشن ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرسمس بازار مےںپےش آنے والے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لیہ میں فتح پور کے قریب2 بسوںکے مابین تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کے سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی-ترک سرماےہ کارگروپ نے پنجاب کے ہاو¿سنگ سےکٹر مےں سرماےہ کاری کرنے مےںگہری دلچسپی کا اظہارکیا ہے- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان اور ترکی کے عوام ےکجان دوقالب ہےں۔پنجاب مےں ملکی و غےر ملکی سرماےہ کاری کےلئے سازگار ماحول فراہم کےا گےاہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالےسےوں کے باعث سرماےہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اورسی پےک نے بھی غےر ملکی سرماےہ کاری کی راہ ہموار کی ہے ۔پنجاب مےںمختلف شعبوں مےں سرماےہ کاری کے وسےع مواقع موجود ہےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے سسر اور ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر غلام صابر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر نور خان نیازی کے والد محمد عظیم خان نیازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فنی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام امتحان میں نقل کے حوالے سے مےڈےا پر نشر ہونے و الی خبر کا نوٹس لےتے ہوئے متعلقہ سےکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دےتے ہوئے کہا کہ غفلت اور نااہلی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ امتحانات میں ایسے واقعات کسی طور پر برداشت نہیں کئے جائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain