تازہ تر ین

وزیر اعظم کی بوسنیا کے ہم منصب سے ملاقات ….اہم معاہدوں پر دستخط

بوسنیا (ویب ڈیسک)بوسنیا کے شہردارالحکومت سرائیوو میں اپنے ہم منصب ڈینس زو ویدے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بوسنیا ہرزے گوینا کے تاریخی شہر آ کر بہت خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بوسنیا کے وزیراعظم کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بوسنیا کے وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھا نے پر اتفاق ہوا جب کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان شاہراہو¿ں کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں توانائی بحران پر قابو پانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے بھی بوسنیا کے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ویزہ ختم کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔بوسنیا کے وزیراعظم ڈینس زو ویدے کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا مخلص دوست ہے اور گزشتہ 25 برسوں میں پاکستان نے مختلف شعبوں میں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہوا اور دونوں ملک مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھا سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain