تازہ تر ین

فیصل آباد کے مئیر کا انتخاب ….پی ٹی آئی اور رانا ثنا ءاللہ کی جو ڑی کامیاب

فیصل آباد (ویب ڈیسک) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے انتخابات میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا گروپ پاکستان تحریک انصاف کی مدد سے اپنے امیدوار ملک رزاق کو میئر منتخب کرانے میںکامیاب ہوگیا ، پی ٹی آئی اے کے میونسپل کارپوریشن میں 20ووٹ تھے، ضلع کونسل فیصل آباد کیلئے مسلم لیگ (ن) کے زاہد نذیر 176 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے ضلع کونسل کے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ آن لائن کے مطابق سٹی میئر کے الیکشن کیلئے چوہدری شیر علی اور رانا ثناءاللہ گروپ کے مابین سخت مقابلہ تھا اس سلسلے میں ایک طرف چوہدری شیر علی کا تجربہ تھا جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ گروپ کی طرف سے دولت اور طاقت تھی چنانچہ آج انتخابات میں 182 کے ایوان میں 180ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں دو ووٹ مسترد کردیئے گئے اس طرح رانا ثناءاللہ گروپ کے ملک محمد رزاق نے 105ووٹ اور ان کے مدمقابل چوہدری شیر علی گروپ شیراز کالو نے 73ووٹ حاصل کئے رانا ثناءاللہ کا میئر 32ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوا جن میں پی ٹی آئی اے 20ووٹ بھی شامل ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ مسلسل ڈور ٹو ڈور اپنے گروپ کے امیدوار کیلئے نہ صرف ووٹ مانگ رہے تھے بلکہ ووٹروں پر انتہائی دباﺅ ڈالا گیا آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ بعض ممبران کو بھاری رقوم بھی حاصل کیں اسی طرح ضلع کونسل فیصل آباد کیلئے مسلم لیگ (ن) کے زاہد نذیر 176 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے ضلع کونسل کے چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف خان بہادر ڈوگر صرف 16ووٹ حاصل کرسکے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain