تازہ تر ین

وزیراعلیٰ کی مسیحی برادری کو مبارکباد, منفی سیاست کرنیوالوں کیلئے اہم پیغام

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے میئرز، ڈپٹی میئرز، ضلع کونسلوںکے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل میں شاندار فتح حاصل کی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار جیت عوام کا پارٹی قیادت پر اظہار اعتماد ہے۔ انہوںنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں خدمت، امانت ، دیانت اور شفافیت کی سیاست کو جیت ملی ہے۔ عوام نے بلدیاتی انتخابات کے ہر مرحلے میں الزام تراشی، جھوٹ اور منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کیا ہے۔ منفی سیاست کرنے والوں کو اپنی پے در پے ناکامیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے ماڈل ٹا¶ن میں آج مسیحی برادری کیلئے کرسمس کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا-وزیر اعلی شہباز شریف اورمسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملکر کرسمس کا کیک کاٹا اور وزیر اعلی نے کرسمس کے تہوار کے حوالے سے مسیحی برادری کو مبارکباد دی-وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 دسمبر کا دن مسلمانوں اور مسیحی برادری کیلئے خوشیوں بھرا دن ہے۔ یہ حضرت عیسی ؑ کا یوم ولادت بھی ہے اور بانی پاکستانی قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا یوم پیدائش بھی ہے۔ اس لحاظ سے یہ دن ہم سب کیلئے خوشیوں کا دوھرا پیغام لیکر آیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ن حویلی بہادر شاہ ، جھنگ میں1230مےگاواٹ کے زےر تعمےرگیس پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے گیس پاو رپلانٹ کے مختلف حصے دیکھے اور گیس ٹربائنز کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے دورے کے دوران گیس پاو رپلانٹ کے منصوبے پر کام کرنے والے انجےنئرز، عملے اور کارکنوں سے بھی ملاقات کی ۔وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حوےلی بہادر شاہ مےں زےر تعمےرگیس پاو رپلانٹ کے منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جا رہا ہے اوربجلی پےدا کرنے کے لئے اس پلانٹ مےں دنیا کی جدید ترین گیس ٹربائنز لگائی جا رہی ہیں اور گیس پاو رپلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی عوام کو سستی ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کے حوالے سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، چیف ایگزیکٹو آفیسر راشد لنگڑیال اور دیگر متعلقہ حکام کی کارکردگی کی ستائش کی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے آج ارفع کرےم سافٹ وےئر ٹےکنالوجی پارک مےں دےہی اراضی کی کمپےوٹرائزےشن نظام کے سٹےٹ آف دی آرٹ مرکزی ڈےٹا سنٹرکا افتتاح اورپنجاب لےنڈ رےکارڈاتھارٹی کا اجراءکےا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے لےنڈ رےکارڈ انفارمےشن سسٹم کے جدےد نظام کا اجراءکر کے اہم سنگ مےل عبور کےا ہے اوراس جدےد نظام کے تحت سماجی و معاشی تبدےلی رونما ہوئی ہے،شہرےوں کے وراثتی حقوق کو تحفظ ملاہے اوراراضی کے تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پارہے ہےں ۔اس نظام کے تحت صوبے کی 143تحصےلوں مےں اراضی رےکارڈ سنٹر پوری طرح فعال ہےںاورعوام کو اراضی کے معاملات کے حوالے سے اےک ہی چھت تلے بہترےن خدمات فراہم کررہے ہےں ۔اس نئے نظام کے تحت عوام کو پٹواری کلچر سے چھٹکارا ملا ہے ۔فرد ملکےت کے حصول اورانتقال اراضی کے اموربدعنوانی اورکرپشن سے پاک ہوئے ہےں اوراراضی کے حوالے سے ہونے والے خاندانی جھگڑے ختم ہوئے ہےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں چینی کمپنی کے صدروینگ تاﺅ (Mr. Wang Tao) نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چینی کمپنی نے پنجاب میں آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چینی کمپنی کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق کو آئی سی سی میرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیتنے پر مبارکباددی ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ مصباح الحق نے آئی سی سی میرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain