تازہ تر ین

بینظیر کو کس نے قتل کرایا, اہم انکشافات سے کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سے باہر رہنے کی وجہ میری صحت اور کچھ سیاسی مقدمات ہیں جن کی وجہ سے میں باہر ہوں۔ اگر ملک میں واپس گیا تو مقدمات پھر وہیں سے شروع ہو جائینگے۔ میں نے جو باتیں بھی کیں وہ میرا خیال ہے۔ راحیل شریف کے حوالے سے میڈیا والے کچھ جملے پکڑ لیتے ہیں اور پھر اس پر شروع ہوجاتے ہیں۔ شیخ رشید بھی صحیح کہہ رہے ہیں کہ خدا کے بعد اگر باہر جانے میں کسی نے میری مدد کی تو وہ راحیل شریف ہیں۔ میں اس کو مزید ہوا نہیں دینا چاہتا۔ جب سے باہر ہوں کسی سے کوئی رابطہ نہیں رکھا ہوا ہے۔ ہر ادارے کو لوگ ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ فوج بھی ایک منظم ادارہ ہے۔ 12 اکتوبر 1999 کو مارشل لاءنہیں لگایا تھا۔ تمام ادارے کام کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی دنگل سی صورتحال ہے۔ بینظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود ملوث تھا۔ اس کے پیچھے کون تھا تحقیق ہونی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا نواز شریف کی چوائس بہت اچھی تھی کہ انہوں نے راحیل شریف کو چنا۔ نواز شریف عدالتوں کو پریشرائز کر رہے تھے۔ افتخار محمد چودھری تو بہت زیادہ پریشرائز کر رہے تھے۔ میری تمام تر نااہلی کے پیچھے افتخار محمد چودھری تھے۔ میں منافق نہیں، سچ بات کہتا ہوں۔ میں اس پر قائم ہوں کہ نواز شریف نے دو جنرلز کو ہٹانے کو کہا۔ میں نے نواز شریف سے ملنے پر کور کمانڈر کو ہٹایا۔ میں نے نواز شریف کو ان کے والد کے جنازے پر آنے کےلئے اجازت نہ دی تھی۔ انہوں نے کہا 2018ءکے الیکشن میں بھی ملا جلا رجحان ہی رہے گا۔ عوام حکمرانوں سے پریشان ہے میرا معاملہ نواز شریف کے ساتھ ہے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ میرا کوئی معاملہ نہیں پھر بھی زرداری میرے خلاف کیوں بولتے ہیں؟ لگتا ہے زرداری صاحب کو لاحق خطرہ اب ٹل چکا ہے۔ وہ صحیح وقت پر ملک جا رہے ہیں۔ پاکستان میں انتہا پسندی کا ماحول بنا ہوا ہے۔ ایسے میں وزیر داخلہ سے استعفیٰ مانگنا مناسب نہیں۔ جس کام کو کھڈے لائن لگانا ہوتا ہے کمیشن بنا دیا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain