تازہ تر ین

حمام میں سب ننگے, سابقہ حکومتوں کی نااہلی پر سخت تنقید

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 70برس قومی وسائل کو بیدردی سے لوٹا گیا،اس حمام میں سب ننگے ہیں۔ سیاسی حکومت ہو یا مارشل لا دونوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا ،کرپشن کر کے پلی بارگین کرنا مشرف کی پالیسی تھی ، اب ایسا نہیں ہوگا۔گزشتہ حکومتوں نے توانائی منصوبوں میں بدانتظامی اور بدعنوانیوں کے ریکارڈ قائم کئے،انکی لگائی گرہوں کو دانتوں سے کھول رہے ہیں، ہمارے منصوبوں میں شفافیت پر دشمن بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا،خرابیوں کو چھپانے کی روش دفن کر کے آگے بڑھنا ہے۔جان تو دے سکتا ہوں لیکن اس راستے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گااور سسٹم کو تمام الائشوںسے پاک کرکے دم لوں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں دیہی اراضی کی کمپیوٹرائزیشن نظام کےافتتاح پر خطاب اورحویلی بہادر شاہ ، جھنگ میں1230میگاواٹ کے زیر تعمیرگیس پاور پلانٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہبازشریف سے چینی کمپنی کے صدروینگ تاونے ملاقات کی اورآٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا جبکہ ورکنگ ویمن کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہاکہ ملک کی تعمیر وترقی کے ساتھ پرامن معاشرے کی تشکیل میں خواتین کے موثر کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں دیہی اراضی کی کمپیوٹرائزیشن نظام کے مرکزی ڈیٹا سنٹر کے افتتاح اورپنجاب لینڈ ریکارڈاتھارٹی کے اجرا کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے جدید نظام کا اجرا کر کے اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔حویلی بہادر شاہ ، جھنگ میں 1230میگاواٹ کے زیر تعمیرگیس پاور پلانٹ کے دورہ پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ملک میں چھائے ہوئے اندھیروں کو دو رکرنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔گزشتہ حکومتوں نے توانائی منصوبوں میں بدانتظامی اور بدعنوانیوں کے ریکارڈ قائم کئے۔انہوںنے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور ، نندی پور اور تربیلا 4 ماضی کی حکومتوں کی نااہلی، غفلت اور کرپشن کی داستانیں سنا رہے ہیں۔ماضی کی حکومتوں کی لگائی ہوئی گرہوں کو دانتوں سے کھول رہے ہیں۔ہمارے منصوبوں میں شفافیت پر دشمن بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔انہوںنے کہا کہ توانائی منصوبوں میں شفافیت اور کم قیمت پر منصوبے لگانے پر نیپرا بھی اپنے نرخ کم کرنے پر مجبور ہوا ہے۔کم نرخوں سے صارفین کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچے گا۔1230 میگا واٹ کا یہ منصوبہ جنوری 2018 میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ2018 میں ملک سے لوڈشیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی۔انہوںنے کہاکہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ ڈکٹیٹر مشرف کے دور کا منصوبہ ہے اوراس منصوبے کی لاگت 800ملین ڈالر تھی جو آج بڑھ کر ساڑھے چار ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منصوبوں کو انتہائی تیزرفتاری اورشفاف طریقے سے مکمل کیا جارہاہے۔ہمارے منصوبوں کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا اورکرپشن کا سایہ دوردور تک ان منصوبوں پر نہیں ہے۔ قبل ازیں وزیراعلی نے گیس پاو رپلانٹ کے مختلف حصے دیکھے اور گیس ٹربائنز کا معائنہ کیا۔دریں اثنا وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ماڈل ٹاﺅن میں مسیحی برادری کیلئے کرسمس کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلی شہباز شریف اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مل کر کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔ وزیراعلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان میں فروغ تعلیم، دفاع پاکستان اور مختلف شعبوں کی ترقی میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain