تازہ تر ین

یونس کے ریویو نے سب کو نئی بحث میں الجھا دیا

میلبورن(آئی این پی) میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روزجوش ہیزل ووڈ کی گیند پیڈ پر لگتے ہی اپیل پر امپائر نے انگلی فضا میں بلند کردی یونس خان کے ریویو لینے کے بعد تھرڈ امپائر نے فیصلہ بیٹسمین کے حق میں دے دیا۔میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز یونس خان کے ریویو نے نئی بحث چھیڑ دی، گیند کافی اونچی لگنے کی وجہ سے تھرڈ امپائر نے فیصلہ بیٹسمین کے حق میں دیا، لیکن لیگ بائی کا رن بننے کے باوجود یونس خان نے ہی اگلی گیند کا سامنا کیا تو شائقین اور مبصرین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی کہ ریویو ناکام ہوا تو رن کیوں نہیں ملا، اگر کوئی کھلاڑی ریویو میں رن آﺅٹ سے بچ جائے تو اس کا رن مکمل سمجھا جاتا ہے، کسی ون ڈے میچ کی آخری گیند پر کامیاب ریویو کے بعد لیگ بائی کا رن نہ ملے تو بیٹنگ کرنے والی ٹیم فتح سے محروم ہوسکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain