تازہ تر ین

مشرف پر اعتبار کر کے کیا ملا …. مایہ ناز سائنسدان نے راز کھول دیا

اسلام آباد (آن لائن) جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر اعتبار کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، ان کے سامنے انکار کرتا تو اچھا ہوتا، میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ایک محب وطن انسان تھے، ان کا جوڈیشنل قتل نہیں بڑا ظلم تھا، انہوں نے ایسے حالات میں ملک کے باگ ڈور سنبھالے تھے کہ ملک کے حالات مکمل خراب تھے، واضح تھوڑی عرصے میں عوام کا اعتماد بحال کر دیا اور حالات کو قابو کر لیا، انہوں نے کہا کہ میں نے ذوالفقار علی بھٹو کو جیسے ہی خط لکھا تو فوراً بلا لیا، انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اچھی خاتون تھی، انہوں نے بھی میری بہت مدد کی، انہوں نے کہا کہ گلوکاری ایان علی کیس میں بری ہو جائے گی لیکن کیس ختم نہیں ہوگا، ان کی کیس کی تاریخ پر تاریخ ہوگی، انہوں نے کہا عدلیہ تحریک میں وکلاءکا کردار بہت قابل سنائش ہے، وکلاءبرادری جس پارٹی کے ساتھ ہوتے ہیں وہ جیت جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بحال ہوئے تو پرویز مشرف ملک سے باہر چلے گئے وہ علدیہ کے سربراہ تھے، مشرف کے خلاف مقدمہ کا فیصلہ وہ ایک ہفتے میں دے سکتا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain