سابق صدر پرویز مشرف ہسپتال داخل

نیویارک(محسن ظہیر ) سابق صدر پرویز مشرف دوبارہ امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ کمر کی تکلیف کے چیک اپ کیلئے ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں جہاں ان کے سرجن نے ان کا دو ماہ میں دوسری بار کمر کی تکلیف کا معائنہ کیا۔ سابق صدر کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے کہ انہوں نے کمر کی تکلیف کے سلسلے میں سرجن سے پروسیجر کروانے کا فیصلہ ہے۔سابق صدر کا کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان لوٹ جائیں گے۔

ریجنٹ پلازہ لے مالک کے خلاف مقدمہ درج

کراچی (ویب ڈیسک)ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی کا مقدمہ ہوٹل مالک کیخلاف درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی کا مقدمہ ہوٹل مالک کیخلاف تھانہ صدر میں سرکار کی مدعت میں درج کیا گیا ہے، جس میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب ریجنٹ پلازہ میں بدترین آگ نے 12 افراد کی جان لے لی تھی جاں بحق افراد میں ڈاکٹرز اور خواتین بھی شامل تھیں، جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، واقعے میں قومی اور ڈومیسٹک کرکٹرز، پی آئی اے ملازمین بھی زخمی ہوئے تھے۔شدید ترین آگ نے پوری عمارت کو گھیرے میں لے لیا تھا، کئی افراد نے بالکونیوں سے کود کر جان بچائی تاہم انہیں کافی چوٹیں آئیں۔

وزیراعظم کا جمشید جنید کے بیٹے کو فون

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نے جنید جمشید کے بیٹے تیمور کو فون کرکے طیارہ حادثے میں والد کے انتقال پر تعزیت کی، ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم واقعے پر سوگوار ہے، میاں نواز شریف ے ڈی سی چترال کے والد کو بھی ٹیلی فون کیا۔وزیراعظم نواز شریف نے معروف نعت خواں جنید جمیشد کی طیارہ حادثے میں شہادت پر ان کے بیٹے تیمور جمشید کو ٹیلی فون کرکے تعزیت کی۔وزیراعظم نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثے پر پوری قوم سوگوار ہے، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔وزیراعظم نے ڈی سی چترال کے والد کو ٹیلیفون کیا اور اسامہ وڑائچ، اہلیہ اور بچی کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد جانیوالے طیارے کے حادثے میں جنید جمشید، ڈی سی چترال سمیت 47 افراد شہید ہوگئے تھے۔

اہم طیاروں کے پرزوں کی کمی کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) پی آئی اے کے سٹاک میں اے ٹی آر اور اے 320 طیاروں کے پرزہ جات کی بدترین کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ اے ٹی آر طیاروں کے پرزوں کی درآمد نہ ہونے سے پرزوں کا سٹاک انتہائی محدود ہو گیا ہے۔ قومی ایئرلائن نے پارٹس کی سپلائی کا کنٹریکٹ غیرملکی کمپنی کو دے رکھا ہے۔ اسی وجہ سے پروزوں کے بیرون ملک سے آنے کا مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ادھر ایئر بس 320 کے پارٹس بھی دستیاب نہیں ہیں اور گراو¿نڈ کئے گئے طیاروں کے پرزوں کو استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے گراو¿نڈ کئے گئے طیارے کو دوبارہ فلیٹ میں شامل کرنے میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔

طیارہ حادثہ….میتوں کی اسلام آباد منتقلی کاعمل جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) طیارہ حادثے کے شہداءکی میتیں ایبٹ آباد سے اسلام آباد منتقل کی جارہی ہیں۔پہلے مرحلے میں تین آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے تئیس میتیں اسلام آباد پہنچیں۔ہیلی کاپٹرز مزید جسد خاکی لانے کیلئے دوبارہ ایبٹ آباد سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ تمام میتوں کو شناخت کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کیا جائیگا۔طیارہ حادثے کے شہدا کے جسد خاکی ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں رکھے گئے۔صبح سویرے ان کو اسلام آباد منتقلی کا عمل شروع ہونا تھا جوموسم کی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔موسم بہتر ہوتے ہی تین ہیلی کاپٹرز سے مرحلہ واراسلام آباد منتقلی شروع ہوئی۔ اب تک چھ میتوں کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ دیگر شہداءکے ڈی این سیمپلز اور ذاتی اشیا بھی جمع کی جاچکیں ہیں۔اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس پر ہیلی کاپٹرز پہنچے تو وزیر مملکت طارق فضل نے ابتدائی طورپرپہنچنے والی میتوں کواپنی نگرانی میں پمز اسپتال منتقل کروایا۔اس حادثے میں ناقابل شناخت میتوں کی شناخت کا تکلیف دہ اور طویل مرحلہ ابھی باقی ہے،جس کیلئے لواحقین اسلام آباد کے پمز اورسی ایم ایچ اسپتال میں اپنے ڈی این اے سیمپلز جمع کروارہے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا ہیڈ گرفتار

برطانیہ (وہب ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لامیا ایئرلائن کے سربراہ گسٹا فوور گاس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اطلاعات کیمطابق اس ایئرلائن کا طیارہ کزشتہ28 نومبر کو کولمبیا میں گر کر تباہ ہو گیا تھاجس میں سوار 71 افراد ہلاک ہوئے۔ہلاک شدگان میں برازیلی فٹبالر کلب کے کھلاڑی بھی شامل تھے جو علاقائی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے روانہ ہوئے تھے۔ اب اس طیارے کی تباہی کی تحقیقات کے سلسلے میں لامیا ایئرلائن کے سربراہ ریٹائرڈ ایئر فورس جنرل گسٹافورو گاس کو حراست میں لے لیا گیا۔تحقیقی رپورٹ کا کہنا ہے کہ طیارہ ایندھن ختم ہوجانے کی وجہ سے گر کر تباہ ہواتھا۔ فضائی کمپنی کی ایک افسر سہیلیا کسٹیڈو کے مطابق اس نے پائلٹ کو ایندھن کی کمی سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا، اس افسر نے دھمکیاں ملنے پر اب برازیل میں پناہ طلب کرلی ہے۔

ایک اور اے ٹی آر طیارہ ….پائلٹ نے سب کو بچا لیا

کراچی (ویب ڈیسک) سے موہنجودڑو جانے والی پرواز کو کپتان نے اڑانے سے انکار کر دیا، کپتان نے اے ٹی آر پرواز میں فنی خرابی کے بارے میں آگاہ کر دیا۔کراچی سے موہنجودڑو جانے والی پرواز کے کپتان نے اسے اڑانے سے انکار کر دیا ہے۔ کپتان کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر طیارے میں فنی خرابی ہے لہٰذا مسافروں کو دوسری پرواز سے بھیجا جائے۔ ذرائع کے مطابق، فنی خرابی کے باعث طیارے کو گراو¿نڈ کر دیا گیا ہے۔

جنید جمشید نے سلمان احمد سے ایسی آخری بات کہی کہ ہر آنکھ اشکبار

اسلام آباد (انیوز ڈیسک)معروف نعت خواںجنید جمشید بھی اہل خانہ سمیت طیارہ حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔حویلیاں کے قریب حادثے کے شکار پی آئی اے کے طیارے میں معروف نعت خواں جنید جمشیدبھی سوارتھے، جنید جمشید دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں چترال میں موجود تھے۔ اس حوالے سے ان کے مختلف دوستوں کے بیانات سامنے آرہے ہیں۔ پاکستانی گلوکار سلمان احمد کا کہنا تھا کہ جنید میرے بہت اچھے دوست تھے اور ہماری دوستی ہمیشہ رہے گی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جنید جمشید بہت سے فلاحی کاموں میں مصروف عمل تھے اور ہمیں بھی دین کی تبلیغ کرتے رہتے تھے۔ گلوکار علی عظمت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جنید نے مجھے کہا کہ میرا دل علی سے ملنے کو کر رہا ہے ، آپ علی سے ملاقات کریں، انہیں دین کی طرف لے کر آئیں۔سلمان کا کہنا تھا کہ یہی جنید جمشید کی مجھ سے آخری وصیت تھی۔ واضح رہے کہ ابرار الحق اور علی عظمت نے کہا کہ جنید جمشید رشتے نبھانے والا بڑے دل کاآدمی تھا۔ابرار الحق نے کہا کہ جنید جمشید بہت اچھے انسان تھے، ان کیساتھ بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔علی عظمت نے کہا کہ جنیدجمشید سے تعلق 30برس پرانا ہے،وہ مجھے گلوکاری چھوڑ کر نعت خوانی کی طرف آنے کی دعوت دیتے تھے۔گلوکاری چھوڑ کر دعوت و تبلیغ سے وابستہ ہونے والے جنید جمشید کی حادثے کا شکار جہاز میں سوار ہونے کی اطلاعات کے بعد کراچی میں ان کے گھر پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جبکہ ان کے اہل خانہ اور ملازمین نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔واضح رہے کہ طیارے میں ان کی اہلیہ نحایہ جنید ان کے ساتھ تھیں، جبکہ ان کی دوسری اہلیہ عائشہ جنید اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے گھر پر بخیروعافیت ہیں۔،جنید جمشید کے بھائی نے بھی ان کی طیارے میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا ہے کہ جنید جمشید کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی طیارے میں موجود تھیں۔بھائی کے مطابق جنید جمشیدکو اسی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچنا تھا، ان کا نام مسافروں کی لسٹ میں شامل ہے اور ان کی سیٹ نمبر 27سی تھا۔