تازہ تر ین

پانامہ لیکس دلچسپ مرحلہ میں داخل …. وزیر اعظم اور اہلخانہ کا عین وقت پر بڑا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم محمد نواز شرریف اور ان کے بچوں نے پانامہ کیس میں اپنے وکلاءتبدیل کرنے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے سلمان اسلم بٹ کی جگہ سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان پیش ہوں گے اور تحریک انصاف کی درخواست کے خلاف وزیراعظم کی پیروی کریں گے جبکہ کیپٹن (ر) محمد صفدر اور مریم نواز شریف کی طرف سے سابق گورنر پنجاب اور معروف قانون دان شاہد حامد پیش ہوں گے جبکہ حسین نواز اور حسن نواز کی جانب سے بیرسٹر اکرم شیخ کی جگہ سلمان اکرم راجہ پیش ہوں گے۔ وکلاءکی تبدیلی کے حوالے سے باقاعدہ درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرانے وکلاءکی جگہ نئے وکلاءکو پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ آج (بدھ کو) پانامہ لیکس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف ،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain