تازہ تر ین

” مر گئے بھوکے“ …. شوشل میڈیا پر بھارتی فوج کی فریاد

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) پاکستان کو سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں دینے والے بھارت کے سرحد پر تعینات فوجیوں کو کھانے کے لالے پڑ گئے، کرپٹ افسر انکا راشن کھا جاتے ہیں، بی ایس ایف کے اہلکار نے فوجی راشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے بھارتی فوج کا پول کھول دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار تیج بہادر یادیو نے فیس بک پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں اس نے سرحد پر جان ہتھیلی پر رکھ کر لڑنے والے فوجیوں کو ملنے والے ناقص اور ناکافی کھانے کا بھانڈہ پھوڑا ہے۔ تیج بہادر یادیو نے بتایا بھوکے پیٹ کیا خاک جنگ لڑیں، ناشتے میں جلا ہوا پراٹھا اور آدھا کپ چائے ملتی ہے، جو بھی راشن فوجیوں کے کھانے کے لیے آتا ہے اسے ہمارے افسر بازاروں میں فروخت کردیتے ہیں۔ فوجی اہلکار نے یہ بھی کہا کہ دوپہر میں صرف 2 چھوٹی روٹیاں ملتی ہیں، کھانے میں مصالحے اور گھی کے بغیر بنی پتلی دال ملتی ہے۔ تیج بہادر نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات تو فوجی جوان رات کو خالی پیٹ ہی سوجاتے ہیں۔ اس نے کہا کہ اسے سرکار سے کوئی شکایت نہیں کیوں کہ حکومت سب کچھ بھیجتی ہے لیکن اعلیٰ افسر راشن بازار میں بیچ کر کھا جاتے ہیں جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ یادیو نے کہا کہ اس وڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد ہوسکتا ہے کہ مجھے مار دیا جائے، ہمارے افسروں کے ہاتھ بڑے لمبے ہیں شاید میں زندہ رہوں یا نہ رہوں مگر زیادتیوں کو سامنے لانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے ایک وڈیو میں آس پاس پڑی برف دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ برف دیکھنے میں بڑی خوشنما لگتی ہے مگر اس برفیلے موسم میں 12 گھنٹے کھڑے رہ کر سرحد پر ڈیوٹی کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ فیس بک پر شیئر کی گئی اس بھارتی فوجی کی وڈیوکو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور یہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی۔ فوجی جوان کی یہ وڈیو سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا نے بھی حکومت اور فوج پر تنقید شروع کردی اور فوج کے اندر ہونے والی کرپشن پر نئی بحث چھڑ گئی اور بی ایس ایف نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ترجمان نے تصدیق کی کہ فوجی جوان کانسٹیبل تیج بہادر یادیو بی ایس ایف کا اہلکار ہے جو راجوڑی سیکٹر میں تعینات ہے۔ترجمان کے مطابق تیج بہادر کے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ڈی آئی جی رینک کے افسر نے تیج بہادر کے پاس جاکر معاملے کی تفصیلات حاصل کیں۔ دوسری طرف بھارتی وزیر داخلہ نارتھ سنگھ پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر تعینات بھارتی فوجیوں کے بھوکے مرنے پر ہوش میں آگئے۔ انہوں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain