تازہ تر ین

دنیا کی آدھی دولت پرآٹھ افرادکا قبضہ …. مزید پڑھیئے

نیویارک (ویب ڈیسک ) فلاحی ادارے آکسفیم نے انکشاف کیاہے کہ دنیا کی آدھی دولت پرصرف آٹھ افرادقابض ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر آکسفیم نے ایک پورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ چھ امریکی، ایک اسپینش اور میکسیکو کا ایک تاجردنیا کی آدھی دولت کے مالک ہیں ۔امریکی شہریوں میں مائیکروسافٹ کے مالک بِل گیٹس، امیزون کے مالک جیف بیزوس، فیس بک کے شریک مالک مارک زکربرگ، اوریکل کے لک لیری ایلیسن، نامور سرمایہ کار وارن بفٹ، نیویارک کے سابق میئرمائیکل بلومبرگ ہیں ۔اسپین کے امانشیواورٹیگا اور میکسیکو کے کارلوس سلِم بھی امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں ۔ادارے نے اپنی رپورٹ میں ٹیکس نیٹ مضبوط بناکر دولت کی نیچے تک منتقلی کی تجویز دی ۔آکسفیم مختلف فلاحی اداروں پر مشتمل ایک ادارہ ہے جو غربت میں کمی کے لیے کام کررہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain