تازہ تر ین

وزیراعظم نااہل, سپریم کورٹ میں بڑی جماعت کی درخواست

اسلام آباد (این این آئی)جماعت اسلامی نے وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں وزیراعظم سمیت وفاق، کابینہ ڈویژن اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے غیر قانونی طریقے سے رقوم ملک سے باہر بھیجیں اور اسی باعث ان کے خاندان کا نام پاناما لیکس میں آیا۔درخواست میں کہا گیا کہ رقوم غیر قانونی طور پر منتقل کرکے بیرون ملک جائیدادیں اور آف شور کمپنیاں بنائیں گئی، لندن میں فلیٹ خریدے گئے اور پاکستان میں اس کا ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain