تازہ تر ین

قومی جونیئر ہاکی ٹیم آسٹریلین چمپئن شپ کھیلے گی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت کے ناروا رویئے سے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے آوٹ ہونیوالی قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا میں ہونیوالی آسٹریلین نیشنل انڈر۔18ہاکی چیمپین شپ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز سینئر کے مطابق آسٹریلین ہاکی فیڈریشن نے اپنی نیشنل جونیئر ہاکی چیمپین شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی انڈر18ہاکی ٹیم کی شرکت کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دعوت دی تھی جس پر ہاکی فیڈریشن کے حکام نے ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے فیڈریشن نے کھلاڑیوں پربھر پور محنت کی تھی لیکن میگا ایونٹ سے آوٹ ہونے پر مایوسی ہوئی اور جونیئر کھلاڑیوں کی ضرورت تھی کہ انہیں انٹرنیشنل ایونٹس مل سکے جبکہ جونیئر ٹیم کو بھیجنے کا مقصد انہیں وہ ماحول فراہم کرنا ہے جس کا انہوں نے مستقبل میں سامنا کرنا ہے۔ شہباز سینئر کا مزید کہنا تھا کہ دورہ کے دوران ہماری کوشش ہو گی کہ آسٹریلیا میں کلبوں کیساتھ بھی میچز کی سیریز کھیلی جائے تاکہ جونیئر کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ میچز مل سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ پہلے ہی لاہور میں جاری ہے جس میں کیمپ کمانڈنٹ کامران اشرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مصرو ف ہیں۔ آسٹریلین انڈر۔18ہاکی ٹورنامنٹ اپریل میں میلبورن میں کھیلا جائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain