Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • "زمبابوے نے پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔”
    • "پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس کے لیے پیڈل کھیلنے کا مشورہ دے دیا گیا۔”
    • "پاکستان اور چین نے 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔”
    • "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”
    • "پاکستانی روپیہ کل امریکی ڈالر کے مقابلے میں 277 تک پہنچ سکتا ہے۔”
    • "LDA نے لاہور میں کارروائی کے دوران 108 جائیدادیں سیل کر دیں۔”
    • "MLC کھلاڑیوں کے لیے 25 ہزار ڈالر این او سی فیس مقرر کرنے پر پی سی بی شدید تنقید کی زد میں۔”
    • ارشد ندیم کی نظریں 2028 اولمپکس میں دوبارہ کامیابی پر
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر کوئی ملک فیس وصول نہ کرے:ٹرمپ
    • ایشین انڈر 18 والی بال: پاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرا کر مسلسل فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا
    • پاکستان کا تاریخی اقدام، 4.7 کھرب روپے کا قرض وقت سے پہلے ادا
    • بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف
    • ہرمز بحران کے پیشِ نظر پٹرول قیمتوں کا نیا نظام زیرِ غور
    • پاکستان نے مون سون نگرانی کے لیے چین کا اے آئی موسمیاتی نظام اپنا لیا
    • جاپان میں پالتو جانوروں کی تعداد انسانوں سے بڑھ گئی، شرح پیدائش کا بحران سنگین
    • مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ 2027: کم رینک ٹیموں کے لیے اضافی مرحلہ شامل
    • پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی
    • "حکومت تیل کی قیمتوں پر قابو نہیں پا سکتی، عوام سے ایندھن کا استعمال کم کرنے کی اپیل”
    • محکمہ موسمیات کی گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی
    • ’ڈیڈی‘ کیس: برطانیہ کی پاکستان کو ویزا پابندیوں کی دھمکی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تنازعات میں گھِرا ٹرمپ …. حلف اٹھا لیا

    By Daily Khabrainجنوری 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن (محسن ظہیر سے) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنازعات اور احتجاج کے سائے میں امریکہ کے 45ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے حلف لیا جس کے بعد سکبدوش صدر اوباما ،نائب صدر جوبائیڈن اور دیگر شخصیات نے ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی،حلف برداری کی تقریب میں باراک اوباما انکی اہلیہ مشیل اوباما ، سابق صدور جارج ڈبلیو بش ،بل کلنٹن اور ٹرمپ کی مدمقابل امیدوار ہیلری کلنٹن اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماﺅں سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی ،ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر واشنگٹن سمیت ملک بھر میں ہزاروں افراد نے شدید احتجاج کیا ،مظاہرین نے وائٹ ہاﺅس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ”گوٹرمپ گو“ کے نعرے لگائے،مظاہرین نے گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے بھی توڑ دیئے،پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا، پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 45ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ سے حلف لیا۔ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلے نائب صدر مائیک پنس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا،چیف جسٹس سپریم کورٹ جان رابرٹس نے ان سے حلف لیا۔کیپٹل ہل میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں باراک اوباما اپنی اہلیہ مشیل اوباما سمیت موجود تھے اسکے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی رہنما سمیت لاکھوں افراد نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں کسی غیر ملکی وفود کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر دو اعشاریہ سات ایکڑ مربع میل رقبہ تمام ٹریفک کیلئے بند اور نو فلائی زون رہا ، جبکہ 12 سیکورٹی ایجنسیوں اور پولیس کے 28ہزار اہلکار ٹرمپ کی حفاظت پر معمو ر تھے ۔تقریب پر سیکیورٹی اقدامات کی مد میں دس کروڑ ڈالر خرچ کیے گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل واشنگٹن میں اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ چرچ میں جاکر مذہبی رسومات ادا کیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ بلیئر ہاو¿س سے نکلے تو انکے ساتھ کالی گاڑیوں کا ایک قافلہ بھی تھا۔بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھانے سے قبل وائٹ ہاﺅس پہنچے تو مرکزی دروازے پر سبکدوش امریکی صدر باراک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشعل اوبامہ نے ان کا استقبال کیا اس دوران انہوں نے ایک مشترکہ تصویر بھی بنوائی جس کے بعد وہ وائٹ ہاﺅس چلے گئے جہاں میلانیا کو تحفہ پیش کیا ۔بعدازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں براک اوباما سے ملاقات بھی کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاﺅس پہنچے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ دریں اثناءسابق صدر جارج واکر بش اپنی اہلیہ لارا بش کے ہمراہ وائٹ ہاﺅس پہنچے تو انہوں نے اس دوران وائٹ ہاﺅس کے باہر تعینات واشنگٹن پولیس کے اہلکاروں سے مصافحہ کیا اور گپ شپ کی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل امریکی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور وائٹ ہاﺅ س کے باہر احتجاج کیا اس موقع پر مظاہرین نے وائٹ ہاﺅس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی۔مظاہرین نے گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے توڑ دیئے ۔لیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس سے علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔پولیس نے پانی کی بندقوں کا بھی استعمال کیا۔مظاہرین ”گوٹرمپ گو“ کے نعرے لگاتے رہے ۔پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران سیاہ جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے شدید احتجاج کیا ۔اس موقع پرٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے متعدد مظاہرین پر کیمیکل کا چھڑکاو¿ کیاجبکہ سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب کے باہر ہزاروں کی تعداد میں ٹرمپ مخالف مظاہرین جمع تھے ۔واشنگٹن کے علاوہ نیویارک میں بھی سینکڑوں افراد نے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل اور سینٹرل پارک کے قریب واقع ٹرمپ ٹاور کے باہر ان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس مظاہرے میں اداکار رابرٹ ڈی نیرو اور مارک روفالو بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے نومنتخب صدر کی اعلان کردہ پالیسیوں پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔اس سے پہلے واشنگٹن ڈی سی سی میں لنکن میموریل کی سیڑھیوں پر اپنے مداحوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے عہد کیا ہے کہ وہ اقتدار میں آ کر امریکہ کو متحد کر دیں گے اور وہ ملک میں تبدیلی لے کر آئیں گے۔دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تقریب میں ان کے خاندان کے افراد، اداکار جان ووئٹ اور سول مین کے گلوکار سیم مور نے شرکت کی۔ٹرمپ نے کنسرٹ کے اختتام پر کہا کہ ہم آپ کے ملک کو متحد کریں گے۔ ہم تمام عوام کے لیے امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج سے ہماری پالیسی ’ سب سے پہلے امریکہ ‘ ہوگی ، ہم پوری دنیا سے ’ بنیاد پرست اسلامی دہشتگردی‘ کا خاتمہ کردیں گے۔آج ایک انتظامیہ جا رہی ہے اور دوسری آرہی ہے لیکن فرق صرف یہ ہے کہ آج طاقت واشنگٹن ڈی سی سے عوام کی طرف منتقل کی جا رہی ہے۔ ہم صرف انہی اصولوں پر کام کریں گے ” امریکن خریدو اور امریکی کو ملازمت دو“۔ میں عوام کو کبھی جھکنے نہیں دوں گا اور امریکہ پھر سے فاتح ہوگا۔ حلف برداری کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 45 ویں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے سابق صدر مشرف کی طرز ” سب سے پہلے پاکستان“ والا نعرہ لگاتے ہوئے کہنا تھا آج کے دن سے نیا ویڑن ہمارے ملک کا نظام سنبھالے گا اور وہ ہے ” سب سے پہلے امریکہ “۔ ہم’ بنیاد پرست اسلامی دہشتگردی ‘ کے خلاف پوری مہذب دنیا کو اکٹھا کریں گے اور اس کا زمین سے قلع قمع کردیں گے۔ٹیکس کے معاملات ، خارجہ امور اور امیگریشن کے قوانین امریکی مفاد میں بہتر کیے جائیں گے۔ ہم ان کمپنیوں کا قلع قمع کردیں گے جو امریکیوں کا روزگار متاثر کرتی ہیں ، میں عوام کو کبھی جھکنے نہیں دوں گا، امریکہ پھر سے فاتح ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوکریاں لائیں گے، سرحدیں، سپنے سب کچھ واپس لائیں گے، ہم نیا انفراسٹرکچر بنائیں گے۔ ہم اپنے ملک کی تعمیر نو امریکی ہاتھوں اور امریکی مزدوروں سے کریں گے۔ ہم صرف انہی اصولوں پر کام کریں گے ” امریکن خریدو اور امریکی کو ملازمت دو“۔ ہم ایک دوسرے کیلئے اپنے دل کھلے رکھیں گے اور یہاں کسی سے نفرت کی گنجائش نہیں ہوگی ،یہاں پر کوئی گورا ، کالا یا بھورا نہیں ہوگا کیونکہ سب کا خون سرخ ہے اور سب برابر ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا مجھے یقین ہے کہ میں نے جو وعدے کیے تھے انہیں ضرور پورا کروں گا ، ان وعدوں کی تکمیل میں ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا ہوگا لیکن ہم سب کو منظم طریقے سے کام کرنا ہوگا۔ میں اوبامہ اور ان کی اہلیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ یہ سارا عمل ان کی وجہ سے مکمل ہوا۔ آج کی تقریب کے معنی اور مفہوم بہت اہم ہیں ، پہلے ہی کی طرح آج بھی ایک انتظامیہ جا رہی ہے اور دوسری آرہی ہے لیکن فرق صرف یہ ہے کہ آج طاقت واشنگٹن ڈی سی سے عوام کی طرف منتقل کی جا رہی ہے۔ بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہیں یہ عمل پسند نہیں جس کا مظاہرہ ہمارے شہر میں دیکھنے میں آیا لیکن یہ بہت کم لوگ ہیں جبکہ پورے امریکہ میں لوگوں نے اس کامیابی پر خوشی منائی۔ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ عوام کے بجائے اپنا تحفظ کیا اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا آج امریکہ میں حقیقی تبدیلی آئی ہے اور یہ تبدیلی سب سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے ہم نے دوسرے ملکوں کی ترقی کی طرف توجہ دی اور اس چکر میں زبوں حال ہوگئے ، ہم نے اپنی سرحدوں کو چھوڑ کر دوسرے ملکوں کی حفاظت کی اور اپنے عوام کا تحفظ چھوڑ دیا۔ امریکہ نے دوسرے ملکوں میں کئی ٹریلین ڈالر خرچ کیے لیکن ہمارا اپنا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا، دوسرے ملکوں کی معیشتیں ترقی کرتی گئیں لیکن ہمارے کارخانے ایک ایک کرکے بند ہوتے گئے اور کئی ملین امریکی شہری بے روزگار ہوگئے لیکن کسی کو بھی پیچھے رہ جانے والے کروڑوں امریکیوں کی فکر نہیں ہوئی اور دنیا میں دولت تقسیم کرتے گئے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو اپنے بچوں کیلئے اچھے سکول ، روزگار کیلئے نوکریاں اور اچھے حالات چاہئیں، ہمارے ہاں خواتین کو اپنے بچوں کے حوالے سے بہت سے مسائل کا سامنا ہے ، جرائم ، منشیات اور سماج دشمن عناصر یہ سب وہ مسائل ہیں جن کا ہمیں سامنا ہے، آج ان تمام برائیوں کے خاتمے کا دن ہے۔آج یہ بات میں سب کو بتا دوں کہ امریکہ آپ سب کا ہے ، امریکہ کو بھی عوام سنبھالیں گے اور حکومت بھی عوام سنبھالیں گے، ایک بار پھر اس ملک کے عوام اس ملک کے سربراہ اور رہنما ہوں گے یہاں پر اب پارٹیوں کی حکومت نہیں ہوگی بلکہ عوام کی حکومت ہوگی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آبنائے ہرمز سے گزرنے پر کوئی ملک فیس وصول نہ کرے:ٹرمپ

      بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف

      پاکستان نے مون سون نگرانی کے لیے چین کا اے آئی موسمیاتی نظام اپنا لیا

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.