تازہ تر ین

نیند کو ‘ذخیرہ’ کرنا ممکن

لاہور (خصوصی رپورٹ)آپ نے ذخیرہ اندوزی کے بارے میں تو سنا ہوگا، جس میں تاجر مختلف چیزوں کا سٹاک جمع کرلیتے ہیں، مگر ہوسکتا ہے، اس بات پر یقین کرنا مشکل ہو کہ نیند کو بھی ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔کم از کم کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں تو یہی دعوی سامنے آیا ہے۔کلارگی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اگر آپ آئندہ چند دنوں کے لیے رات گئے تک جاگنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو کم نیند کے اثرات کو ٹالنے کے لیے نیند کا ذخیرہ کرسکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق اس کے لیے کچھ عرصے کے لیے ہر رات دو گھنٹے کی اضافی نیند سونے کے معمولات میں تبدیلی سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ یہ حکمت عملی نیند کے شیڈول میں تبدیلی یا کم نیند کے باوجود جسمانی کارکردگی، دماغی افعال اور یاداشت وغیرہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔اس تحقیق کے لیے 12 نوجوانوں پر تجربات کیے گئے ،جو عام طور پر اچھی نیند لیتے تھے، مگر تجربے کے لیے انہیں 38 گھنٹے تک جگائے رکھا گیا۔اس تجربے سے چھ دن پہلے انہیں ہر رات دو گھنٹے اضافی نیند کی ہدایت کی گئی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ اس حکمت عملی کے بعد انہیں 38 گھنٹے تک جگائے رکھنے کے باوجود ان کی جسمانی اور دماغی کارکردگی میں بہتری دیکھنے میں آئی۔دوسری جانب دیگر محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا درست نہیں ہوگا کیونکہ یہ تصور پہلی بار سامنے آیا ہے اور ہمیں نہیں لگتا کہ اضافی نیند کا کوئی فائدہ ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain