مقررہ مدت میں 20کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی, ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن نے ہاتھ کھڑے کردئیے

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ میں پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن کے ایم ڈی نے ادارے کو درپیش مسائل کے انبار لگاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پرنٹنگ کارپوریشن 2018کے آئندہ عام انتخابات میں مقررہ مدت کے اندر مطلوبہ20کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، کارپوریشن20دنوں میں صرف پانچ کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپ سکتی ہے کل 32پرنٹنگ مشینیں ہیں جن میں سے 17کی حالت ناگفتہ بہ ہے،2013 کے انتخابات میں بھی باہر سے بیلٹ پیپرز چھپوانے پر تنقید ہوتی ہے،آپریشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ حکومت وسائل فراہم کرے تو تمام مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ کمیٹی نے پرنٹنگ مشینوں کی خریداری کیلئے پرنٹنگ کارپوریشن کو مطلوبہ فنڈز فوری فراہم کرنے اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،چیئرمین کمیٹی رانا حیات نے کہا کہ فنڈز کی فراہمی سے عدلیہ اور دھرنوں کا وقت بھی بچ جائے گا، جمعہ کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد حیات کی زیرصدارت یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن طلعت الطاف نے کمیٹی کو پرنٹنگ کارپوریشن کی جانب سے آئندہ الیکشن کے حوالے سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی بارے تیاریوں پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہاکہ 2018کے انتخابات میں20کروڑ بیلٹ پیپرز کی ضرورت ہوگی،یہ بیلٹ پیپرز20روز کے اندر چھاپنے ہونگے جبکہ پرنٹنگ کارپوریشن 20دنوں میں 20کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کی صلاحیت نہیں رکھتی،کارپوریشن صرف5کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپ سکتے ہیں،پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس صرف32پرنٹنگ مشینیں ہیں،ان مشینوں میں سے 17مشینیں 40سال سے زائد پرانی ہیں،جو تسلی بخش کام نہیں کرسکتیں،بروقت بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے اگر سرکاری چھاپہ خانوں سے مدد لیناپڑتی ہے گذشتہ عام انتخابات میں دیگر پرنٹنگ پریسوں سے بلیٹ پیپرز چھپوائے توہمارے اوپر اعتراضات اٹھائے گئے،انہوں نے کہا کہ۔کارپوریشن کا مجموعی خسارہ 2 ارب 48 کروڑ سے تجاوز کا چکا ہے، پرنٹنگ کارپوریشن میں 428 آسامیاں بھی ابھی تک خالی پڑی ہیں،2018 کے عام انتخابات کیلئے 16 نئی جدید پرنٹنگ مشینوں کی اشد ضرورت ہے، مشینیوں کی خریداری کیلئے 86 کروڑ 40 لاکھ روپے درکار ہیں،اگر فنڈز فراہم نہیں کیے جا سکتے تو اردو بازار لاہور کی 16 کنال اراضی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔ پرنٹنگ کارپوریشن کی اردو بازار کی اراضی بیچنے سے کم از کم 2 ارب روپے حاصل ہوں گے، 2018کے عام انتخابات سے 2 ارب 70 کروڑ کا ریونیو حاصل ہو گا۔

مشہور اداکارہ کا انوکھا انداز …. شادی کے بغیر ؟

ممبئی( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ میں آئٹمگرل کے نام سے مشہور راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ شادی کا ان کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے اورابھی ایسے ہی خوش ہوں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں آئٹمگرل کے نام سے مشہورراکھی ساونت سے جب شادی کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اکیلی ہی بہت خوش ہیں اورشادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب کہ وہ ایک بارپھررئیلیٹی شو”راکھی کا سویمور” کا حصہ بنیں گی جہاں وہ اپنے زندگی کے ساتھی کوایک بارپھرتلاش کریں گی۔راکھی ساونت نے کہا کہ وہ اپنے آپ کواکیلی خوش قسمت سمجھتی ہیں جب وہ یوگا سکھانے والے بابا رام دیو، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، اداکارسلمان خان اور مزید بڑی بڑی شخصیات کوساتھی کے بغیر اکیلا زندگی گزارتے ہوئے دیکھتی ہیں۔

مدعی نہ شہادت ,عزیزآباد اسلحہ کیس کی انکوائری ٹھپ، فائل بند

کراچی(کورٹ رپورٹر)نہ کوئی گرفتاری،نہ ہی فرانزک رپورٹ، نہ مدعی، نہ کوئی شہادت،آخر کار3 ماہ8 دن بعد ہائی پروفائل عزیز آباد اسلحہ کیس کی فائل بند ہوگئی۔تفتیشی افسر کی رپورٹ پر انسداد دہشت گردی عدالت نے عزیزآباد اسلحہ کیس بند کرنے کی رپورٹ منظور کر لی۔کہاں سے آیا تھا یہ اسلحہ؟کون لایا تھا یہ اسلحہ؟ کس کا تھا یہ اسلحہ؟ سوال بہت لیکن جواب ایک بھی نہیں،5اکتوبر2016ءکو کراچی میں عزیزآباد سے تاریخ کی سب سے بڑی اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی۔گھر کے ٹینک میں چھپائے گئے اسلحے سے متعلق کراچی پولیس افسران نے بڑے بڑے دعوے کئے ، لیکن دو ماہ بعد ہی ان دعووﺅں کے غبارے سے ہوا نکل گئی، پولیس نے تفتیش سے ہاتھ کھڑے کر کے عدالت میں کیس بند کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عزیزآباد اسلحہ کیس بند کرنے کی رپورٹ منظور کر لی ،یوں 3مہینے8 دن بعد یہ ہائی پروفائل کیس بند ہوگیاہے۔

ون ڈے میچ رینکنگ کی جنگ …. فہرست سے کرکٹ بورڈز میں ہلچل مچ گئی

دبئی ( ویب ڈیسک ) آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان آسٹریلیا اور انگلینڈ بھارت میچز کے نتائج بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 15جنوری سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں بھارت اس وقت 111 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔اگر بھارت انگلینڈ کیخلاف سیریز تین صفر سے جیت لیتا ہے تو بھارت کو 5پوائنٹس حاصل ہو جائینگے جس کے بعد اس کا جنوبی افریقا سے صرف 2 پوائنٹس کے فرق رہ جائے گا۔ جنوبی افریقا اس وقت 116 پوائنٹس کیساتھ ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان بھی ون ڈے سیریز چل رہی ہے۔ جس کے پہلے میچ میں پاکستان کو 92 رنز سے شکست ہوئی اور آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان اس وقت ا آٹھویں نمبر پر ہے، جبکہ آسٹریلیا اس رینکنگ میں 120 پوائنٹس کیساتھ سر فہرست ہے۔پاکستان کیلئے اس وقت زیادہ سے زیادہ میچز جیتنا اہم ہے، جس سے نہ صرف ون ڈے رینکنگ میں بہتری ہوگی بلکہ ورلڈ کپ میں کوالیفائینگ راﺅنڈ بھی کھیلنا نہیں پڑیگا۔ زیادہ میچز ہارنے سے پاکستان کی رینکنگ خراب ہوگی جو ٹیم کو کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلنے پر مجبور کردے گا۔

موقع ملا تو انکار نہیں کرونگی …. میرا کی ایک اور خواہش لبوں پر آ گئی

لاہور( ویب ڈیسک ) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ فواد خان کیساتھ فلم کر نے کا موقع ملاتو انکار نہیں کرو ں گی ،سفارشی اداکارہ نہیں ہوں ہمیشہ میرٹ پر کام ملتا ہے ،بھارت سے بھی فلموں میں مزید کام کر نے کی آفرز آ رہی ہیں۔اپنے ایک انٹر ویو کے دوران میرا نے کہا کہ میں نے کبھی کسی فنکار کیساتھ فلم میں کام کر نے سے انکار نہیں کیا بلکہ میری ہر وقت یہ کوشش ہوتی ہے جہاں تک زیادہ سے زیادہ ہوسکے میں اپنی فلم انڈسڑی کیلئے کام کر وں اور اگر فواد خان کیساتھ فلم میں کام کی آفر ہوئی تو فورا ہاں کر دوں گی۔

اظہر علی کی جگہ کپتانی کون کرے گا؟…. اہم نامسامنے آ گیا

میلبورن( ویب ڈیسک ) پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لئے برسبین سے میلبورن پہنچ گئی۔دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اظہرعلی کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں کپتانی شعیب ملک یا محمد حفیظ کو سونپی جائے گی۔آسٹریلیا اورپاکستان کے درمیان پنچ میچزپرمشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز برسبین میں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد قومی ٹیم دوسرے میچ کیلئے میلبورن پہنچ گئی۔پہلے میچ میں کپتان ٹیم کی کارکردگی سے خوش نہیں جبکہ کوچ نے بھی ناقص بیٹنگ پر یٹسمینوں کی خوب کلاس لے لی۔ دوسرے ون ڈے کے لئے ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ہیمسٹرنگ کے شکار ون ڈے کپتان اظہرعلی دوسرا میچ کھیلنے کے لئے پرامید ہیں۔ اظہر علی کی طبی رپورٹس آج مل جائیں گی جس کے بعد یہ فیصلہ ہوگا کہ وہ کل کا میچ کھیلیں گے یا نہیں۔اظہرعلی کی عدم دستیابی کی صورت میں شعیب ملک، محمد حفیظ یا عماد وسیم کو کپتانی سونپی جا سکتی ہے

صدارتی ایوارڈ یافتہ شخص کا بلاول کیخلاف الیکشن لڑنے کا دھماکہ دار اعلان

حیدرآباد(خصوصی رپورٹ)صدارتی ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن ویرو کولھن نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ 204، لاڑکانہ پر ضمنی الیکشن ہونے کی صورت میں بلاول زرداری کے سامنے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ہا ہے کہ سیاستدان عوام سے ووٹ لینے کے بعد عوام کے مسائل کو فراموش کرکے کرپشن کے ذریعے پیسہ جمع کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ حکمرانوں نے لاڑکانہ کے لئے 90ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ حاصل کر کے یہ رقم ہڑپ کر لی اور ایک ٹکے کا بھی کام نہیں کرایا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سماجی تنظیم پاسبان سندھ کے رہنما خلیل احمد پالاری، ارشد آرائیں اور نور محمد چاندیو بھی موجود تھے۔

بھارتی فوجی پاگل ہوگئے, سینکڑوں کی خودکشی300

مظفر آباد، سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بی ایس ایف اور آرمی کے جوانوں میں شدید بے چینی کا انکشاف ہوا ہے۔ اچھا کھانا اور شراب نہ ملنے پر متعدد فوجیوں کے اپنے افسران کو شوٹ کرنے کے علاوہ فوج سے بھاگنے کے واقعات منظر عام پر آگئے۔ مقبوضہ کشمیر میں عرصہ دراز سے تعینات انڈین آرمی اور بی ایس ایف 29 بٹالین کے 300 سے زائد جوان ذہنی طور پر مفلوج ہو کر مختلف پاگل خانوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 100 سے زائد جوان خودکشی کر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لائن آف کنٹرول اوعر برفپوش وادی میں مختلف چوکیوں پر تعینات بھارتی فوجیوں کو 3 کے بجائے صرف 2 وقت ناقص غذادی جا رہی ہے جبکہ سردی سے بچنے کیلئے شراب اور نہ ہی کوئی موثر غذادی جاتی ہے جس کے باعث فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی کو سزا سمجھ کر قبول کرتا ہے ۔

اپنی ” انتڑیوں “ شاپر میں لے کر پھرنے والی خاتون کی درد ناک کہانی

بیجنگ(خصوصی رپورٹ) کہتے ہیں کہ اس دنیا میں مفلسی سے بڑا کوئی جرم نہیں اور چین کی ایک معمر خاتون اس کی زندہ مثال ہے، جو گزشتہ 20 سال سے جسم سے باہر لٹکتی اپنی انتڑیوں کو لفافے میں سنبھا لنے پر مجبور ہے۔ اخبار دی مرر کے مطابق اس معمر خاتون کی دردناک حالت حال ہی میں چینی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں یہ خاتون اپنی کمر کے گرد لپٹے لفافے کو ہٹا کر اس کے اندر موجود اپنی انتڑیاں دکھاتی نظر آتی ہے جو اس کے پیٹ سے باہر لٹک رہی ہیں۔بدقسمت خاتون کی مصیبت کا آغاز اس وقت ہوا جب 1971میں وہ آپریشن کروانے کے لیے مقامی اسپتال گئی تھی۔ اس کے آپریشن کے دوران کوئی خرابی ہونے کی وجہ سے انتڑیوں اور پیٹ کی جلد کے درمیان سوزش پیدا ہوگئی جو آہستہ آہستہ بڑھتی چلی گئی اور پھر پیٹ کی جلد پھٹنا شروع ہوگئی۔ پیٹ کے گھا بہت بڑھ گئے تو یہ انتڑیوں کا بوجھ نہ سہار سکا اور کچھ عرصے کے دوران ان کی انتڑیاں لٹکتی ہوئی پیٹ سے باہر آگئیں۔ ایسی دردناک حالت ہوجانے کے باوجود ہو اسپتال جانے کے قابل نہ تھیں کیونکہ ان کے پاس رقم نہ تھی اور کوئی ان کی مدد کرنے کو تیار نہ تھا۔

بعدازاں خاتون نے پیٹ سے باہر لٹکتی انتڑیوں کو سنبھالنے کے لیے ان پر پلاسٹک کا لفافہ چڑھادیا اور کمر کے گرد ایک کپڑا باندھ لیا۔ اس عارضی بندوبست کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے کے قبل ہوگئیں۔ اگرچہ انھیں شدید درد کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن ان کے پاس کوئی اور چارہ بھی نہ تھا۔ اب اس بات کو 20 سال گزرچکے ہیں اور وہ ان دو دہائیوں کے دوران اپنی انتڑیوں کو اسی طرح اٹھائے زندگی کے دن پوری کررہی ہیں۔

+

انتہا پسندوں نے ودیا بالن کو بھی نہ بخشا

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ہندو انتہا پسندوں کے ڈرسے اسلام قبول کرنے والی معروف بھارتی شاعرہ کملا داس کی زندگی پربننے والی فلم ے کنارہ کشی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ہدایتکارکمال الدین بھارتی شاعرہ کملا داس کی زندگی پر فلم بنانے جارہے ہیں اوراس کردارکی پیشکش ودیا بالن کو کی گئی تھی اور انہوں نے یہ قبول بھی کرلیا تھا تاہم اب اداکارہ نے یک دم اس فلم میں کام کرنے سے ہی منع کردیا ہے۔فلم کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ کملا داس کے کردارکے لیے ودیا بالن بہترین انتخاب تھیں، ودیا بالن پہلے اس کردارکے لیے بہت زیادہ پرجوش تھیں اوراس کے لیے انہوں نے دیگر زیرتکمیل فلموں کے شیڈول بھی تبدیل کرائے تھے لیکن جب دیگرمعاملات کے لیے ان کے منیجرسے رابطہ کیا گیا تو اداکارہ نے پیشہ وارانہ اندازمیں فلم کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔کمال الدین نے اس خدشے کا اظہارکیا کہ ہندو انتہا پسند تنظیمیں کملا داس کی زندگی پربننے والی فلم کے خلاف انتہائی منفی رد عمل دے سکتی ہیں اورشائد اسی لیے ودیا بالن نے بھی اسی خوف سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کی ہے۔واضح رہے کہ کملا داس کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے تھا، ان کے کالم اورشاعری بھارت بھر میں انتہائی مقبول تھی، انہوں نے 1999 میں اسلام قبول کرلیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا نام بھی کملا ثریا رکھ لیا تھا جب کہ 2009 میں وہ 75 سال کی عمر میں وفات پاگئی تھیں۔